سپریم کورٹ آف پاکستان نے ڈاکٹر شاہنواز کنبھر قتل کیس کے ملزم کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی
👁️ 197 بار دیکھا گیا
سپریم کورٹ آف پاکستان نے ڈاکٹر شاہنواز کنبھر قتل کیس کے ملزم کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی
اسلام آباد (ڈیلی اردو/بی بی سی) سپریم کورٹ آف پاکستان نے عمرکوٹ میں ڈاکٹر شاہنواز کنبھر کے قتل اور لاش نذرِ آتش کرنے کے مقدمے میں نامزد ملزم مولوی احمد شاہانی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست مسترد کر دی ہے۔
پیر کے روز جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، جبکہ مقتول ڈاکٹر شاہنواز کے وکیل ویڈیو لنک کے ذریعے کراچی رجسٹری میں سماعت کا حصہ بنے۔
سماعت کے دوران سرکاری وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم نے واقعے کے بعد خطاب کے ذریعے لوگوں کو مشتعل کیا۔ لاش کو عمرکوٹ سے گاؤں لایا گیا اور مقتول کے والد سے زبردستی چھینی گئی۔ اس مقدمے میں چار گواہوں کے بیانات ریکارڈ ہو چکے ہیں۔
دوسری جانب ملزم کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ لاش کی تدفین کے وقت جھگڑا ضرور ہوا، تاہم ملزم موقع پر موجود نہیں تھا۔ وکیل کے مطابق مقدمے میں لگائی گئی دفعات کے تحت زیادہ سے زیادہ ایک سال کی سزا بنتی ہے، جبکہ ملزم دس ماہ سے زیرِ حراست ہے۔
سماعت کے دوران جسٹس مسرت ہلالی نے ریمارکس دیے کہ سپریم کورٹ اب اس معاملے میں مزید کچھ نہیں کر سکتی۔ انھوں نے کہا کہ درخواست گزار کو اپنی درخواست واپس لینا ہوگی ورنہ اسے خارج کر دیا جائے گا۔ اس کے بعد ملزم کے وکیل نے درخواست واپس لے لی۔
عدالت نے درخواست نمٹاتے ہوئے ٹرائل کورٹ کو ہدایت کی کہ مقدمے کا فیصلہ تین ماہ کے اندر مکمل کیا جائے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
اردن میں ایرانی حملوں کے دوران دو امریکی فوجی ہلاک، متعدد زخمی، ایک لاپتہ
19/July/2026 👁️ 166 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیل کے دو فضائی حملوں میں 9 فلسطینی ہلاک
19/July/2026 👁️ 142 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی فورسز کے آپریشنز جاری، مزید 3 دہشت گرد ہلاک، سرچ آپریشن میں 28 مشتبہ افراد گرفتار
19/July/2026 👁️ 124 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں خودکش حملے کا بڑا منصوبہ ناکام، ایک دہشت گرد ہلاک
19/July/2026 👁️ 139 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، کالعدم تنظیم کا انتہائی مطلوب کمانڈر ہلاک
19/July/2026 👁️ 135 بار دیکھا گیا
حوثیوں کے سعودی عرب پر حملوں سے پاکستان کے براہ راست متاثر ہونے کا خدشہ
18/July/2026 👁️ 293 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8957 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4803 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3567 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 2983 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2561 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2316 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C