سپریم کورٹ کے سینئر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا موبائل فون ہیک کر لیا گیا
👁️ 147 بار دیکھا گیا
سپریم کورٹ کے سینئر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا موبائل فون ہیک کر لیا گیا
اسلام آباد (ڈیلی اردو) سپریم کورٹ آف پاکستان کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا موبائل فون ہیک کرلیا گیا۔
سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے موبائل فون سے گمراہ کن پیغام رسانی ہوسکتی ہے، ان کے موبائل فون نمبر سے کسی بھی قسم کی پیغام رسانی جعلی اور غلط تصور کی جائے۔
The attack on one of the senior most judges of the Supreme Court and one most disliked by this govt, Justice Qazi Faez Isa is relentless. After attempting to soil his reputation, his phone hacking is the latest example of what happens to those who stand for the constitution. pic.twitter.com/Zoz6TaTuP8
— Syed Talat Hussain (@TalatHussain12) February 2, 2021
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ان کے موبائل نمبر سے بھیجا گیا پیغام جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے منسوب نہ کیا جائے کیونکہ ہیکرز جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا موبائل نمبر مذموم مقاصد کیلئے استعمال کرسکتے ہیں۔
خیال رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان کے بعد سپریم کورٹ کی سینیارٹی لسٹ میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ تیسرے نمبر پر ہیں۔
دوسری جانب رجسٹرار سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے فون ہیکنگ کے معاملے پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) واجد ضیاء کو خط لکھا ہے۔
ذرائع کے مطابق خط میں کہا گیا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے موبائل فون ہیکنگ معاملے کی تحقیقات کی جائے اور ہیکنگ کی وجوہات جاننے کیلئے ایف آئی اے کی ایک ٹیکنیکل ٹیم بنائے جائے۔
رجسٹرار سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ ڈی جی ایف آئی اے کی ٹیم جلد فون ہیکنگ معاملے کا اسٹیٹس بتائے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق: وادی الشای میں عراقی فضائی حملے، داعش کا اہم کمانڈر ہلاک
11/September/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
پشاور میں سی ٹی ڈی آپریشن، داعش خراسان کے اہم کمانڈر سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26285 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15531 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11819 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9118 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7409 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5134 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C