سہ فریقی اجلاس: دہشت گردی کیلئے زرخیز زمین کو ختم کرنا ضروری ہے، چین
👁️ 1723 بار دیکھا گیا
سہ فریقی اجلاس: دہشت گردی کیلئے زرخیز زمین کو ختم کرنا ضروری ہے، چین
کابل + بیجنگ (ڈیلی اردو/شِنہوا/نیوز ایجنسیاں) چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے پاکستان اور افغانستان پر زور دیا ہے کہ وہ سہ فریقی تبادلوں کو مضبوط کریں تاکہ علاقے میں سکیورٹی کو بہتر بنایا جا سکے۔ وانگ، جو بدھ کو کابل میں اپنے ہم منصبوں کے ساتھ سہ فریقی اجلاس میں شریک ہوئے، نے کہا کہ ممالک کو اسٹریٹیجک باہمی اعتماد بڑھانے اور سکیورٹی تعاون مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔
چین نے اس بات پر زور دیا کہ دہشت گردی کے لیے زرخیز زمین ختم کرنا ضروری ہے۔ وانگ نے کہا کہ سکیورٹی ڈائیلاگ میکانزم کو بہتر بنانا، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سکیورٹی تعاون کو مضبوط کرنا اور بین الاقوامی دہشت گردانہ سرگرمیوں کے خلاف لڑائی کو بڑھانا لازمی ہے۔
چینی سرکاری میڈیا شِنہوا کے مطابق وانگ نے افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی کے ساتھ ملاقات میں ایسٹ ترکستان اسلامی تحریک کا ذکر بھی کیا اور امید ظاہر کی کہ افغانستان دہشت گرد قوتوں سے نمٹنے کے لیے اپنی کوششیں تیز کرے گا۔
بیان میں چین نے واضح کیا کہ وہ ہر ملک کے بنیادی مفادات کو سمجھنے اور سپورٹ کرنے کے لیے تیار ہے اور بیرونی مداخلت یا کسی بھی فرد یا تنظیم کے ذریعے قومی خودمختاری کمزور کرنے کی سخت مخالفت کرتا ہے۔
وانگ نے تینوں ممالک سے ترقیاتی تعاون، تجارت، سرمایہ کاری اور نیٹ ورک رابطوں کو بڑھانے کا بھی کہا۔ چین کا پاکستان کے ساتھ 596 کلومیٹر اور افغانستان کے ساتھ 92 کلومیٹر طویل سرحد ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 7 بار دیکھا گیا
ٹانک : بی ایچ یو شیخ سلطان پر دوبارہ دھماکا، عمارت کو 80 فیصد نقصان
08/September/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
کابل : شیعہ کمیونٹی کی اعلیٰ کونسل کے دفتر کا طالبان فورسز کی جانب سے محاصرہ
08/September/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں قبائلی رہنما ملک نیک محمد محسود فائرنگ سے ہلاک
08/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں بی ایل اے کے خلاف کارروائیاں، 3 دہشتگرد ہلاک، ایک گرفتار
08/September/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
عراق : سلیمانیہ میں داعش سے وابستگی کے الزام میں مطلوب شخص گرفتار
08/September/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26279 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9110 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5102 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C