سی ٹی ڈی کی پنجاب میں کارروائیاں، کالعدم تنظیموں کے رہنماؤں سمیت متعدد کارکن گرفتار
👁️ 138 بار دیکھا گیا
سی ٹی ڈی کی پنجاب میں کارروائیاں، کالعدم تنظیموں کے رہنماؤں سمیت متعدد کارکن گرفتار
لاہور(ڈیلی اردو) کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے مختلف شہروں میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیموں کے متعدد ارکان اور رہنمائوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ہونے والوں میں گوجرانوالہ سے کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ پاکستان کا رکن محمد زاہد اور کالعدم تنظیم جیش محمد کا رکن عرفان احمد شامل ہیں۔
لاہور سے کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ کے ممبر حافظ محمد حمزہ اور حنظلہ بھی گرفتار کئے گئے ہیں۔ راولپنڈی سے کالعدم تنظیم جیش محمد کا رکن ظفر اقبال جبکہ ملتان سے سپاہ صحابہ کا رکن محمد اعجاز بھی گرفتار ہوا۔
یہ بات صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت سید صمصام علی بخاری نے گزشتہ روزڈی جی پی آر آفس میں پریس کانفرنس کے دوران بتائی۔
صوبائی وزیر نے بتایا کہ کالعدم تنظیموں کے خلاف آپریشن 4 مارچ کو شروع ہوا جس میں حکومت پنجاب دیگر تمام صوبوں سے آگے رہی۔
آپریشن کے دوران چند ہی ہفتوں میں اقوام متحدہ کی جانب سے کالعدم قرار دی جانے والی تنظیموں سے منسلک دیگر تنظیموں کے اکائونٹس اور اثاثہ جات مساجد، مدارس، سکول، ہسپتال، ڈسپنسریاں وغیرہ کو سرکاری تحویل میں لینے کا اعلان کر دیا گیا۔ کالعدم تنظیموں کے تمام اثاثہ جات جن کی تعداد 581 ہے کو سرکاری تحویل میں لے کر وہاں ایڈمنسٹریٹرز تعینات کر دیئے گئے اور ان کا کنٹرول محکمہ صحت اور محکمہ تعلیم کے حوالے کر دیا گیا۔
صوبائی وزیر نے بتایا کہ ان اداروں میں کام کرنے والے تمام لوگوں کو باقاعدہ تنخواہ دی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ تمام پرنٹنگ پریس پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے تاکہ کالعدم تنظیموں کے بارے میں کوئی مواد چھاپا نہ جا سکے۔
صوبائی وزیر نے متنبہ کیا کہ اگر کوئی پرنٹنگ پریس غیرقانونی سرگرمیوںمیں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ حکومت پنجاب کالعدم تنظیموں کے تمام عناصر کی سرگرمیوں کی مانیٹرنگ اور ان کی روک تھام کے لئے پوری طرح سرگرم ہے۔
سید صمصام بخاری نے میڈیا کو بتایا کہ حال ہی میں اطلاعات ملیں کہ مختلف علاقوں میں بعض عناصر کالعدم تنظیموں کے لئے چندہ جمع کر رہے تھے۔ سی ٹی ڈی نے چھاپے مار کر ان تمام عناصر کو گرفتار کر لیا ہے۔
صوبائی وزیر نے عوام پر زور دیا کہ وہ ایسے عناصر کے بارے میں جو چندا اکٹھا کرتے ہیں بروقت اطلاع دیں تاکہ ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ اہداف کے حصول تک نیشنل ایکشن پلان کے تحت کالعدم تنظیموں کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔
حکومت پنجاب بلا ہچکچاہٹ مرکزی حکومت کے احکامات پر صوبہ بھر میں عملدرآمد کرنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
تربت : سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، بی ایل اے کے 2 دہشتگرد ہلاک
03/September/2026 👁️ 8 بار دیکھا گیا
پشاور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 47 بار دیکھا گیا
سعودی قیادت میں 14 ملکی بحری اتحاد فعال، باب المندب اور بحیرہ احمر میں سکیورٹی تعاون بڑھانے کا فیصلہ
02/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی باغیوں پر شہری کو گرفتاری کے بعد فائرنگ کرکے ہلاک کرنے کا الزام
02/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
شام : جنگی باقیات کا خطرہ برقرار، ہر چھ گھنٹے میں ایک ہلاکت یا زخمی ہونے کا واقعہ
02/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
کراچی : ٹی ٹی پی کے دو مبینہ دہشتگرد گرفتار، دستی بم برآمد
02/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26267 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15515 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11794 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9094 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7380 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5060 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C