18/October/2019

سی ٹی ڈی کی کراچی میں کارروائی، ڈی ایس پی راؤ شفیع اللہ کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار

👁️ 64 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
سی ٹی ڈی کی کراچی میں کارروائی، ڈی ایس پی راؤ شفیع اللہ کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار

سی ٹی ڈی کی کراچی میں کارروائی، ڈی ایس پی راؤ شفیع اللہ کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار

کراچی (ڈیلی اردو) کاونٹر ٹیریرزم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں کارروائی کرتے ہوئے شہید ڈی ایس پی راؤ شفیع اللہ  کے قتل میں شکار پور سے فرار مطلوب ملزم گرفتار کرلیا گیا۔

 سی ٹی ڈی انچارج چوہدری صفدر کے مطابق خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاع پر گلستان جوہر میں چھاپہ مار کر ملزم عبدالواحد کو گرفتار کرلیا گیا۔

 ملزم نے رواں برس 20 اگست کو لوک فنکار جگر جلال چانڈیو کو تاوان کیلئے اغوا کیا اور جب ڈی ایس پی راؤ شفیع اللہ کی قیادت میں پولیس پارٹی مغوی کی بازیانی کے لئے شکار پور کے علاقے کچے میں پہنچی تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی تھی۔ جس کے نیتجے میں ڈی ایس پی شفیع اللہ شہید جبکہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا تھا۔

واردات کے بعد ملزم عبدالواحد گرفتاری کے خوف سے کراچی بھاگ آیا تھا۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C