سینکڑوں بنگلہ دیشی ہندو بھارت میں داخل ہونے کی کوشش میں
👁️ 136 بار دیکھا گیا
سینکڑوں بنگلہ دیشی ہندو بھارت میں داخل ہونے کی کوشش میں
ڈھاکا (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/اے ایف پی/اے پی) بھارتی سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش میں موجودہ سیاسی بحران کے سبب سینکڑوں بنگلہ دیشی ہندو بھارت میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔ وہ بنگلہ دیش کے ساتھ بھارت کی سرحد پر مختلف مقامات پر جمع ہو گئے ہیں۔
طلبہ کی قیادت میں پرتشدد احتجاجی تحریک کے نتیجے میں وزیر اعظم شیخ حسینہ کو اپنے عہدے سے پیر کے روز استعفی دینا پڑا تھا۔ تختہ الٹ جانے کے بعد وہ بنگلہ دیش سے فرار ہوکر بھارت پہنچ گئیں اور فی الحال دارالحکومت دہلی سے قریب ہنڈن ایئر بیس پرسخت سکیورٹی میں مقیم ہیں۔ نئی دہلی حکومت کا کہنا ہے کہ کسی یورپی ملک میں باضابطہ سیاسی پناہ ملنے تک وہ بھارت میں رہ سکتی ہیں۔
خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق حسینہ کی بے دخلی کے بعد ہندوؤں کے ملکیت والے کچھ کاروباروں اور گھروں پر حملے کیے گیے۔ بعض لوگوں کا خیال ہے کہ حملوں کا نشانہ بنائے جانے والے شیخ حسینہ کے حامی ہیں۔
بھارت کی بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل امیت کمار تیاگی نے اے ایف پی کو بتایا، “کئی سو بنگلہ دیشی شہری، جن میں زیادہ تر ہندو ہیں، بنگلہ دیش کے ساتھ بھارت کی سرحد پر مختلف مقامات پر جمع ہو گئے ہیں۔
دو سو سے زیادہ لوگ ریاست مغربی بنگال میں بھارت بنگلہ دیش سرحد کے “قریب کھڑے” ہیں۔
تیاگی نے مزید کہا کہ ریاست کے جلپائی گوڑی ضلع میں، 600 سے زیادہ بنگلہ دیشی نو مینز لینڈ میں جمع ہیں۔
انہوں نے کہا، “چونکہ یہاں کوئی باڑ نہیں ہے، اس لیے بی ایس ایف کے اہلکاروں نے انہیں سرحد سے دور رکھنے کے لیے ایک انسانی ڈھال بنائی ہے۔”
انہوں نے مزید کہا کہ افسران نے ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے ہوا میں گولیاں بھی چلائیں۔
بھارت فکر مند
چھہتر سالہ حسینہ، جو 2006 سے اقتدار میں تھیں، ایک ماہ سے زیادہ عرصے تک چلنے والے ہلاکت خیز مظاہروں کے بعد پیر کے روز مستعفی ہو گئیں۔
اس کے بعد بنگلہ دیش میں سیکورٹی کی صورتحال ڈرامائی طور پر بہتر ہوئی ہے لیکن ان کے حامیوں اور پارٹی عہدیداروں پر انتقامی حملوں کی اطلاعات ہیں۔
بنگلہ دیش کی ہندو بدھسٹ کرسچن یونٹی کونسل نے اس ہفتے کے شروع میں کہا تھا کہ پیر کو کم از کم 10 ہندو مندروں پر “شرپسندوں” نے حملہ کیا تھا۔
ہسپتال کے ایک اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اے ایف پی کو بتایا کہ ملک کے جنوبی ضلع باگیرہاٹ میں کمیونٹی کے ایک شخص کو مار مار کر ہلاک کر دیا گیا۔
بھارت میں، جہاں حسینہ نے پناہ لے رکھی ہے، وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے منگل کو کہا کہ ان کی حکومت اقلیتوں کے حوالے سے “صورتحال کی نگرانی” کر رہی ہے۔
انہوں نے ہندووں کو لاحق پریشانی پر فکرمندی کا بھی اظہار کیا۔
https://x.com/Nirab23/status/1820528893801226510?t=CR7ljuQSidPlrYbc7fbtfQ&s=19
مسلمان مندروں اور گرجا گھروں کی حفاظت کر رہے ہیں
بنگلہ دیش میں بدامنی کے دوران طلباء اور دیگر مسلمان مندروں اور گرجا گھروں کی حفاظت کر رہے ہیں۔
سوشل میڈیا فوٹیج اور تصاویر میں طلباء کو ہندو مندروں اور دیگر عبادت گاہوں کی حفاظت کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
دارالحکومت ڈھاکہ میں ایک مسلمان شخص کو ہندوؤں کی عبادت گاہ ڈھکیشوری مندر کی حفاظت کرتے دیکھا گیا۔
بنگلہ ٹائیگرز کرکٹ کے سوشل میڈیا مینیجر سیف احمد نے کہا کہ ”ایک مسلمان شخص کو ڈھکیشوری مندر کے سامنے نماز پڑھتے ہوئے اور ہندو مندر کو ان تمام شریر لوگوں سے بچاتے ہوئے دیکھا جو اقلیتوں اور عوامی املاک پرحملہ کرکے حالات کو خراب کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔”
حزب اختلاف کے سیاست دانوں نے مندروں اور گرجا گھروں پر حملوں کی اطلاعات کے درمیان تمام بنگلہ دیشیوں کو “مذہب اور سیاست سے قطع نظر، امتیازی تشدد سے” تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 298 بار دیکھا گیا
ایران نواز گروہوں سے عالمی خطرہ، امریکہ نے شہریوں کیلئے سکیورٹی الرٹ جاری کر دیا
20/July/2026 👁️ 150 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی کا آپریشن، ایک دہشت گرد ہلاک، 8 مشتبہ افراد گرفتار
20/July/2026 👁️ 197 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر شدید جھڑپ، کرم سیکٹر میں بھاری ہتھیاروں کا استعمال
20/July/2026 👁️ 166 بار دیکھا گیا
اردن میں ایرانی حملوں کے دوران دو امریکی فوجی ہلاک، متعدد زخمی، ایک لاپتہ
19/July/2026 👁️ 266 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیل کے دو فضائی حملوں میں 9 فلسطینی ہلاک
19/July/2026 👁️ 202 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8962 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4811 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3571 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3412 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2566 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2319 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C