سینیٹر شیری رحمٰن نے بھارتی میزائل کے معاملے پر سوالات اٹھا دیے
👁️ 33 بار دیکھا گیا
سینیٹر شیری رحمٰن نے بھارتی میزائل کے معاملے پر سوالات اٹھا دیے
اسلام آباد (ڈیلی اردو) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امورِ خارجہ کی چیئرپرسن شیری رحمٰن نے بھارت کی جانب سے نام نہاد غلطی سے داغے گئے میزائل پر سوالات اٹھادیے، جو حال ہی میں پاکستان میں گرا تھا۔
نجی ٹی وی چینل ڈان نیوز کے مطابق کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں گرنے والا بھارتی میزائل متعدد خطرات کی نشاندہی کرتا ہے اور اس سے ناقابل تصور نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دونوں طاقتوں اور جوہری صلاحیت رکھنے والے ممالک کے درمیان کسی بھی قیمت پر دشمنی کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حالیہ دنیا میں ایسے خطرے کی مثال کہی نہیں ملتی جہاں دو جوہری طاقتیں جو ایک دوسرے سے 4 جنگیں لڑ چکی ہیں اور براہِ راست پڑوسی بھی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہماری ہنگامی تاریخ اور سخت گیری کی وجہ سے اس نام نہاد ’غلطی‘ کو پاکستان اور بین الاقوامی برادری کی جانب سے نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔
شیری رحمٰن نے کہا کہ یہ بات بہت اہمیت کی حامل ہے کہ یہ ’تکنیکی خرابی‘ متنازع علاقے میں نہیں بلکہ اسلام آباد سے 500 کلو میٹر دور میاں چنوں میں پیش آئی۔
انہوں نے واقعے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ امریکا اور چین کے بعد بھارت دنیا کی تیسرا بڑا فوجی طاقت رکھنے والا ملک ہے وہ ’معمول کی جانچ‘ میں ایسی غلطی کیسے کر سکتے ہیں۔
سینیٹر نے کہا کہ ‘ہم نے بہت سے لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ یہ پاکستان کو بھارت کی طرف سے پیغام دیا گیا ہے، ماضی کے واقعات کے تناظر میں بین الاقوامی برادری کی خاموشی مایوس کُن ہے’۔
شیری رحمٰن کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی برادری کے رویے کے سبب ہم یہ سوال کرتے ہیں کہ اگر پاکستان بھارت میں میزائل داغتا ہے تو کیا پاکستان کو بھی اسی طرح کا رد عمل موصول ہوگا جبکہ یہ میزائل خاص طور پر حادثاتی طور پر داغا گیا ہو۔
اس موقع پر سیکریٹری برائے امورِ خارجہ نے اپنے دورہ ماسکو کے جمع رپورٹ پیش کی جس میں کہا گیا کہ اس دورے کی منصوبہ بندی پہلے ہی کرلی گئی تھی اور روس سے متعدد سطح پر مثبت گفتگو ہوئی۔
سینیٹر شیری رحمٰن کا کہنا تھا کہ خارجہ پالیسی پر گفتگو کرتے ہوئے ذاتی ناراضی کو دور رکھنا ضروری ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل سابق شامی جنرل طارتوس سے گرفتار
07/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو شہری ہلاک
07/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایرانی شہری سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
مستونگ میں تھانے پر دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
07/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان : کارگو ٹرانسپورٹ پر 6 روزہ پابندی، دفعہ 144 نافذ
07/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26277 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11810 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9107 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7397 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5096 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C