30/March/2019

سیکیورٹی فورسز کا سبی اور کوہلو کے علاقے بھمبور میں آپریشن، بھاری مقدار میں گولہ بارود برآمد

👁️ 104 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
سیکیورٹی فورسز کا سبی اور کوہلو کے علاقے بھمبور میں آپریشن، بھاری مقدار میں گولہ بارود برآمد

سیکیورٹی فورسز کا سبی اور کوہلو کے علاقے بھمبور میں آپریشن، بھاری مقدار میں گولہ بارود برآمد

راولپنڈی (ڈیلی اردو) ملک بھر میں فسادیوں کے خلاف آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے، سکیورٹی فورسز نے خفیہ معلوم کی بنیاد پر بلوچستان میں بھمبور کے پہاڑی علاقے میں آپریشن کیا، امن دشمنوں کے ٹھکانوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر لیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے امن دشمنوں کے ٹھکانوں کی خفیہ اطلاعات پر سبی اور کوہلو کے درمیان واقع پہاڑی علاقے بھمبور آپریشن کیا۔ کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ، گولہ بارود برآمد کیا گیا۔

قبضے میں لئے گئے گولہ بارود میں راکٹس، بارودی سرنگیں، مارٹر گولے شامل ہیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C