اوکاڑہ: خاتون کے ساتھ زیادتی کرنیوالے ایس ایچ او کے خلاف مقدمہ درج
👁️ 54 بار دیکھا گیا
اوکاڑہ: خاتون کے ساتھ زیادتی کرنیوالے ایس ایچ او کے خلاف مقدمہ درج
اوکاڑہ (ڈیلی اردو) صوبہ پنجاب کے ضلع اوکاڑہ میں شادی کا جھانسہ دے کر سات سال تک خاتون کے ساتھ مبینہ طور پر زیادتی کرنے والے ایس ایچ او تھانہ حجرہ شاہ مقیم انجم ضیاء کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ایس ایچ او معطل، جاوید خان کو ایس ایچ او تھانہ حجرہ شاہ مقیم تعینات کر دیا گیا۔ متاثرہ خاتون صباح کے بیان کے منظر عام پر آنے کے بعد ڈی پی او اوکاڑہ عمر سعید ملک نے ایس ایچ او انجم ضیاء کے خلاف انکوائری کے فوری طور پر احکامات جاری کیے۔ انکوائری کمیٹی کی سربراہی ایس پی انویسٹی گیشن شمس الحق دورانی نے کی جب کہ کمیٹی میں ڈی ایس پی صدر اوکاڑہ سلیم اور ڈی ایس پی ٹریفک سید ریاض شامل تھی۔انکوائری میں ایس ایچ او انجم ضیاء گنہگار ثابت ہوگئے جس کے بعد ڈی پی او اوکاڑہ کے احکامات کی روشنی میں ایس ایچ او حجرہ شاہ مقیم انجم ضیاء کے خلاف خاتون سے زیادتی کی دفعہ 376 کا مقدمہ درج کرلیا۔ وقوع کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے ڈی پی او اوکاڑہ عمر سعید ملک کا کہنا ہے کہ اس سلسلہ میں انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں گے متاثرہ لڑکی صباء کا کہنا ہے کہ پولیس آفیسر انجم ضیاء ایک عرصہ سے اس کے ساتھ شادی کرنے کا جھانسہ دے رہا تھا، گزشتہ رات تھانہ کی رہائش گاہ پر ایس ایچ او نے مبینہ طور پر نہ صرف اسے بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا بلکہ شراب پیتا اور اسے بلاتا رہا اس دوران اسے جنسی تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا وہ با مشکل ایس ایچ او کے چنگل سے فرار ہونے میں کامیاب ہوئی۔ پولیس اس واقعے کی مزید سیاسی بنیادوں پر تحقیقات کر رہی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 137 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 114 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 108 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 151 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26283 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15530 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11818 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9114 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7404 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5121 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C