شام: ادلب میں سکول اور سبزی منڈی پر بمباری میں بچوں سمیت 20 شہری شہید، متعدد زخمی
👁️ 208 بار دیکھا گیا
شام: ادلب میں سکول اور سبزی منڈی پر بمباری میں بچوں سمیت 20 شہری شہید، متعدد زخمی
دمشق (ڈیلی اردو/ویب ڈیسک) شام میں اتحادی افواج نے اسکول اور سبزی منڈی پر فضائی حملے کیے جس کے نتیجے میں 20 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے شہدا اور زخمی ہونے والوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا جہاں 4 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے جس کے باعث شہادتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
https://twitter.com/SyriaCivilDef/status/1201521886599008256?s=08
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق شام کے شہر ادلب کے علاقے میں فضائی حملے کیے گئے جس کی زد میں سبزی منڈی اور سکول بھی آگئے، حملے میں 20 افراد شہید ہوگئے جب کہ درجنوں زخمی ہیں۔ قبل ازیں حکومتی فورسز اور جنگجووں کے درمیان جھڑپ میں 50 سے زائد ہلاکتیں ہوئی تھیں۔
شام میں انسانی حقوق کے مبصر کا کہنا تھا کہ فضائی حملے دو مارکیٹوں اور سکول کے نزدیک کیے گئے، مارکیٹوں پر حملے میں 11 جب کہ سکول پر حملے میں بچوں سمیت 9 افراد شہید ہوئے۔
https://twitter.com/SyriaCivilDef/status/1201469570197966848?s=08
ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے شہید اور زخمی ہونے والوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا جہاں 4 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے جس کے باعث شہادتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
شام کے اکثر علاقوں سے داعشی جنگجوﺅں کا قبضہ واگزار کروا لیا گیا ہے لیکن ادلب کے قبضے کے لیے کچھ علاقوں میں اب بھی گھمسان کی جنگ جاری ہے تاہم اس میں زیادہ تر معصوم شہریوں کا جانی و مالی نقصان ہو رہا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
چاغی : نجی کانوں سے اغوا کیے گئے تمام 7 افراد بحفاظت بازیاب
06/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
شام :وزارت دفاع سے منسوب بھرتی فارم پر مذہبی سوالات، سوشل میڈیا پر شدید بحث
06/September/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں امن و استحکام معاشی ترقی کی بنیاد ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر
06/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیاں، 21 دہشتگرد ہلاک
06/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
کوئٹہ : شالکوٹ تھانے پر دستی بم حملہ، پولیس اہلکار اور راہگیر زخمی
06/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
شام : سابق فوجی افسر جلال کامل صقر گرفتار، جنگی جرائم میں ملوث ہونے کا الزام
06/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26275 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11808 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9101 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7391 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5086 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C