شام: الحسکہ جیل پر داعش جنگجوؤں کا حملہ، کئی قیدی ہلاک، متعدد فرار
👁️ 32 بار دیکھا گیا
شام: الحسکہ جیل پر داعش جنگجوؤں کا حملہ، کئی قیدی ہلاک، متعدد فرار
دمشق (ڈیلی اردو/ڈی پی اے) انسانی حقوق کے ایک نگراں ادارے کی اطلاعات کے مطابق داعش کے حملے کے بعد کچھ قیدی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ تاہم جس کرد فورسز کے زیر انتظام اس جیل کا نظم و نسق ہے اس کا کہنا ہے کہ فرار کی کوشش ناکام بنادی گئی۔
https://twitter.com/IdlibEn/status/1484427252469227521?t=LPcLcq-IAY_QZyQkAhkL8Q&s=19
شام میں کردوں کے زیر قیادت ‘سیریئن ڈیموکریٹک فورسز (ایس ڈی ایف) نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ شدت پسند ”اسلامک اسٹیٹ” داعش گروپ کے جنگجوؤں نے اپنے گروپ سے وابستہ جہادیوں کو رہا کرانے کے مقصد سے کرد فورسز کے زیر انتظام جیل الحسکہ پر حملہ کیا تھا، جسے ناکام بنا دیا گیا۔
برطانیہ میں مقیم انسانی حقوق کی تنظیم ‘سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس’ کا کہنا ہے کہ اس حملے کی وجہ سے، ”کئی قیدی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔” لیکن ایس ڈی ایف نے اپنے بیان میں قیدیوں کے فرار ہونے کا ذکر تک نہیں کیا۔
امریکی حمایت یافتہ فورسز ایس ڈی ایف کا کہنا ہے کہ داعش سے وابستہ ”سلیپر سیل…کے لوگ آس پاس کے علاقوں سے اندر داخل میں کامیاب ہو گئے، جن کی ہماری داخلی سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں۔” ایس ڈی ایف کا یہ بھی کہنا ہے کہ جیل سے فرار ہونے کی کوششوں کو ناکام بنا دیا گیا۔
یہ واقعہ ایک ایسے وقت پیش آیا ہے جب غوایرن جیل کے داخلی دروازے سے ٹکرانے والی ایک کار سے بم دھماکہ کیا گیا۔ غوایرن جیل شمال مشرقی شام میں کرد حکام کے زیر کنٹرول نیم خود مختار علاقے میں واقع ہے، جس میں داعش سے وابستہ جنگجوؤں کی ایک بڑی تعداد قید ہے۔
بعض غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق ایس ڈی ایف کے زیر کنٹرول جیلوں سے فرار کی کوشش کا جو نیا سلسلہ شروع ہوا، اس کے لیے حملوں سے قبل جیل کے اندر بغاوت بھی ہوئی، جس میں بعض قیدی ہلاک بھی ہو گئے۔
کردوں کے زیر کنٹرول جیلوں میں داعش کے قیدی
ان جیلوں کا نظم و نسق سنبھالنے والے کرد حکام کے مطابق، ان کی ایسی متعدد جیلوں میں 50 سے زائد ممالک سے تعلق رکھنے والے لوگ قید ہیں۔ ان جیلوں میں 12,000 سے بھی زیادہ اسلامک اسٹیٹ کے مشتبہ افراد قید ہیں۔ ان قیدیوں کا تعلق فرانس سے لے کر تیونس جیسے ممالک سے ہے تاہم ان ممالک کے حکام عوامی رد عمل کے خوف کی وجہ سے انہیں واپس لینے سے گریزاں ہیں۔
بعض قیدیوں کے رشتے داروں کا یہ بھی الزام ہے ان جیلوں میں ایسے کم عمر بچے اور بہت سے دیگر افراد بھی قید ہیں جنہیں یا تو بہت ہی معمولی الزامات کے تحت یا پھر ایس ڈی ایف فورسز کی بھرتی کی پالیسی کی نا فرمانی کرنے کی وجہ سے گرفتار کیا گیا تھا۔
ایک وقت تھا کہ جب انتہا پسند تنظیم اسلامک اسٹیٹ یا داعش گروپ نے شام اور عراق کے وسیع تر علاقوں کو اپنے قبضے میں لے لیا تھا، لیکن پھر امریکا اور دیگر ممالک کی حمایت یافتہ دونوں ممالک کی کرد فورسز کے ساتھ ایک طویل جنگ کے بعد اس کے بیشتر علاقے اس کے ہاتھ سے نکل گئے۔
اس کوشش میں جرمن فوج نے بھی تربیت فراہم کرنے کے ساتھ ہی دیگر غیر جنگی مدد کی تھی۔ لیکن جرمنی کی مدد صرف عراق کے کردستان علاقے تک ہی محدود تھی، شام میں نہیں۔
اس لڑائی کے نتیجے میں اسلامک اسٹیٹ کے نیٹ ورک سے وابستہ باقی جنگجوؤں کو ان کے صحرائی ٹھکانوں کی جانب پیچھے دھکیل دیا گیا تھا۔ تاہم اب وہ وہاں سے بھی شامی حکومت اور اتحادی افواج کو ہراساں کرنے کے لیے حملہ کرتے رہتے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق: وادی الشای میں عراقی فضائی حملے، داعش کا اہم کمانڈر ہلاک
11/September/2026 👁️ 111 بار دیکھا گیا
پشاور میں سی ٹی ڈی آپریشن، داعش خراسان کے اہم کمانڈر سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26285 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15531 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11819 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9118 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7409 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5134 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C