26/December/2025

شام: امام علی مسجد میں دھماکا، آٹھ افراد ہلاک، 21 زخمی

👁️ 248 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
شام: امام علی مسجد میں دھماکا، آٹھ افراد ہلاک، 21 زخمی

شام: امام علی مسجد میں دھماکا، آٹھ افراد ہلاک، 21 زخمی

دمشق (ڈیلی اردو، سانا، اے ایف پی، روئٹر، اے پی، ڈی پی اے) شامی شہر حمص میں علوی مذہبی اقلیت کی مسجد امام علی میں جمعہ 26 دسمبر کے دن ہونے والے ایک دھماکے کے نتیجے میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک ہو گئے۔ اس بم حملے کی ذمے داری انصار السنہ نامی ایک مسلم عسکریت پسند گروپ نے قبول کر لی ہے۔

 

جمعہ 26 دسمبر کے روز ہونے والے ایک دھماکے کے نتیجے میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک ہو گئے۔ اس بم حملے کی ذمے داری انصار السنہ نامی ایک مسلم عسکریت پسند گروپ نے قبول کر لی ہے۔

 

ملکی دارالحکومت دمشق سے ملنے والی رپورٹوں کے مطابق شامی وزارت صحت کے ایک اعلیٰ اہلکار نے بتایا کہ اس دھماکے کے نتیجے میں 21 افراد زخمی بھی ہوئے۔

 

حمص کے مقامی میڈیا نے بتایا کہ یہ دھماکہ ایک بم پھٹنے کی وجہ سے ہوا، جو اس شہر کی علی بن ابی طالب مسجد کے اندر رکھا گیا تھا۔ دھماکے کے فوری بعد شامی سکیورٹی دستوں نے اس مسجد اور ارد گرد کے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

 

دھماکہ جمعے کی نماز کے دوران ہوا

 

حمص شہر میں ایک مقامی اہلکار نے نیوز ایجنسی روئٹرز کو بتایا کہ یہ دھماکہ اس وقت جب اس مسجد میں جمعے کی نماز ادا کی جا رہی تھی اور وہاں لوگوں کا رش عام دنوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ تھا۔

 

نیوز ایجنسی سانا نے اپنی ویب سائٹ پر اس دھماکے کے بعد کی جو فوٹیج شائع کی، اس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح امدادی کارکن زخمیوں کی مدد کر رہے ہیں اور سکیورٹی فورسز کے اہلکار اس ملبے کا معائنہ کر رہے ہیں، جو دھماکے کے بعد مسجد میں ایک سبز قالین پر ہر طرف پھیلا ہوا تھا۔

 

شام میں فرقہ وارانہ تشدد کی لہر

 

شام میں طویل عرصے تک برسراقتدار رہنے والے صدر بشار الاسد، جن کا تعلق علوی مذہبی اقلیت سے تھا، کے گزشتہ برس اپوزیشن باغیوں کی مسلسل پیش قدمی کےنتیجے میں ملک سے فرار ہو جانے کے بعد سے شام میں اب تک فرقہ وارانہ خونریزی کے کئی بڑے واقعات دیکھنے میں آ چکے ہیں۔

 

اسد دور کے بعد دمشق میں بننے والی نئی حکومت کے ارکان کا تعلق ملک کی سنی مذہبی اکثریت سے ہے اور گزشتہ ایک سال کے دوران شام میں خاص طور پر علوی اقلیت کے خلاف خونریزی میں اضافہ ہوا ہے۔

 

اس کے علاوہ رواں ماہ کے وسط میں شام میں ایک مسلح حملہ آور نے دو امریکی فوجیوں اور ایک امریکی سویلین باشندے کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا تھا۔ یہ حملہ ممنوعہ دہشت گرد تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ سے متاثر ہو کر کیا گیا تھا۔

 

اس حملے کے بعد شام کے مختلف حصوں میں امریکہ کی طرف سے ’اسلامک اسٹیٹ‘ یا داعش کے کئی مبینہ ٹھکانوں پر وسیع تر فضائی حملے بھی کیے گئے تھے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C