شام: دمشق پر اسرائیلی حملوں میں حزب اللہ اور فلسطینی جنگجو سمیت 24 افراد ہلاک،متعدد زخمی
👁️ 59 بار دیکھا گیا
شام: دمشق پر اسرائیلی حملوں میں حزب اللہ اور فلسطینی جنگجو سمیت 24 افراد ہلاک،متعدد زخمی
دمشق (ڈیلی اردو مانیٹرنگ سیل) اسرائیلی جنگی طیاروں نے شام کے دارالحکومت دمشق کے نزدیک حزب اللہ کے دو اپارٹمنٹ کو نشانہ بنایا۔ جس کے نتیجے 24 افراد میں ہلاک ہو گئے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ اسرائیلی بمباری دمشق کے جنوب میں واقع حزب اللہ کے مضبوط حمایتی مرکز میں کی گئی ہے۔
شام میں جنگ کی مانیٹرنگ سے متعلق آبزرویٹری ادارے کے مطابق اسرائیل کا فضائی حملہ سیدہ زینبؑ کے علاقے میں ہوا۔ جہاں اسرائیلی بمبار طیاروں نے حزب اللہ کے زیر کنٹرول عمارت کو نشانہ بنایا تھا۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ یہ بمباری دو رہائشی علاقوں میں کی گئی جہاں حزب اللہ کے ارکان رہتے ہیں
شامی وزارت نے کہا کہ اسرائیلی طیاروں نے گولان ہائٹس کی سمت سے فضائی حملے شروع کی، جس میں دمشق کے محلے مزہ اور دیہی علاقے قدسیہ میں رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا، جس میں 24 افراد ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہوئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہلاکتوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔
فلسطینی اسلامی جہاد گروپ کے ایک اہلکار نے بتایا کہ مزہ میں ہونے والے حملے میں گروپ کے ایک دفاتر کو نشانہ بنایا گیا، اور اس گروپ کے کئی ارکان مارے گئے۔
شامی آبزرویٹری کے مطابق یہ ہلاکتیں دمشق اور اس کے گردوپیش میں کی گئی تازہ اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں ہوئی ہیں۔ جبکہ صرف مزیے کے علاقے میں 13 لوگ ہلاک ہوئے ہیں۔ جن میں شامی شہریوں سمیت ایران کے حمایت یافتہ جنگجو بھی شامل ہیں۔
ادھر دمشق کے مضافاتی علاقے میں ہی اسرائیلی بمباری سے 10 فلسطینی جنگجو بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔
واضح رہے اسرائیل ان دنوں غزہ میں فلسطینیوں کو نشانہ بنانے کے علاوہ شام اور ایران کے شہریوں کو بھی نشانہ بنانے کے موقعوں پر رہتا ہے۔
اتفاق سے یہ حملے اس وقت ہوئے ہیں جب ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے مشیر علی لاری جانی دمشق کے دورے پر تھے۔ اسی روز ان کی ملاقات شام کے صدر بشار الاسد سے ہوئی۔
اسرائیل نے حالیہ دنوں میں اپنی کارروائیوں کو تیز کیا ہے۔ خصوصا لبنان کے ساتھ جڑے ہوئے علاقوں میں یہ کارروائیاں تیزی سے جاری ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
مردان میں گردوارے کے اندر فائرنگ، معمر سکھ میاں بیوی ہلاک
18/June/2026 👁️ 14 بار دیکھا گیا
یوکرین جنگ پر جی سیون کا سخت فیصلہ، روس کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان
18/June/2026 👁️ 6 بار دیکھا گیا
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ بفر زون کم کردیا، پابندیوں میں نرمی کا اعلان
18/June/2026 👁️ 10 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے جنوبی لبنان پر متعدد نئے فضائی حملے
18/June/2026 👁️ 9 بار دیکھا گیا
ٹانک میں گھر پر کواڈ کاپٹر حملہ، خاتون سمیت 4 افراد زخمی
18/June/2026 👁️ 19 بار دیکھا گیا
بھارت کا جرمنی سے 8 ارب ڈالر مالیت کی جدید آبدوزیں حاصل کرنیکا منصوبہ
17/June/2026 👁️ 8 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8832 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4567 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3276 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2456 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2097 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1901 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C