شام میں امریکی فضائی حملوں میں داعش کے 12 جنگجو ہلاک
👁️ 51 بار دیکھا گیا
شام میں امریکی فضائی حملوں میں داعش کے 12 جنگجو ہلاک
واشنگٹن (ڈیلی اردو/اے ایف پی) امریکی فورسز نے پیر کے روز شام میں داعش گروپ کے خلاف فضائی حملے کیے، جن میں اس کے ایک درجن جنگجو ہلاک ہو گئے ۔ یہ بات امریکی فوج کے سینٹرل کمانڈ نے سوشل میڈیا پر کہی ۔
یو ایس سینٹرل کمانڈ (CENTCOM) نے سوشل میڈیا پر داعش یا اسلامک اسٹیٹ گروپ کا مخفف آئی ایس آئی ایس استعمال کرتے ہوئے کہا، “داعش کے لیڈروں، کارندوں اور کیمپوں کے خلاف حملے ISIS کو تباہ کرنے، صلاحیت کم کرنے اور شکست دینے کے جاری مشن کے سلسلے میں کیے گئے۔”
سینٹ کمانڈ نے کہا کہ ان حملوں کا مقصد “دہشت گرد گروپ کو بیرونی کارروائیوں سے روکنا اور اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ آئی ایس آئی ایس وسطی شام میں دوبارہ تشکیل پانے کے مواقع تلاش نہ کرے۔”
اس نے مزید کہا، “یہ حالیہ حملے سابق حکومت اور روس کے کنٹرول والے علاقوں میں کئے گئے ہیں جو داعش پر دباؤ بر قرار رکھنے کو یقینی بناتے ہیں۔”
واشنگٹن جہادی گروپ کو بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کا فائدہ اٹھانے سے روکنے کی کوشش کر رہا ہے جس کا تختہ ایک اسلام پسند باغی اتحاد نے 8 دسمبر کو دار الحکومت پر قبضہ کرنے کے بعد الٹ دیا تھا۔
اس دن، امریکی فورسز نے جنگی طیاروں کے استعمال سے شام میں داعش گروپ سے وابستہ 75 سے زیادہ اہداف کو نشانہ بنایا۔ ان طیاروں میں بی۔ 52، ایف۔15 اور اے ۔10 شامل تھے۔
امریکی فورسز کے داعش گروپ کے خلاف ایک بین الاقوامی اتحاد کے حصے کے طور پر شام میں لگ بھگ 900 اور عراق میں تقریباً ڈھائی ہزا ر فوجی موجود ہیں ۔ یہ اتحاد 2014 میں جہادیوں سے نمٹنے کے لیے قائم کیا گیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستانی وزیراعظم امریکہ، ایران مذاکرات میں شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ
21/June/2026 👁️ 137 بار دیکھا گیا
لبنان میں جھڑپیں جاری، ایک اور اسرائیلی فوجی ہلاک
20/June/2026 👁️ 193 بار دیکھا گیا
بنوں میں مسافر گاڑیوں کے قریب دو دھماکے، 7 افراد ہلاک، 6 زخمی
20/June/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 5 افراد ہلاک، 12 زخمی
20/June/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
لکی مروت: دو مختلف مقامات سے تین افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد
20/June/2026 👁️ 119 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان، امریکہ کی تردید
20/June/2026 👁️ 198 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8845 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4593 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2466 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2114 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1914 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C