شام میں فلسطینی پناہ گزین فاقوں کا شکار
👁️ 48 بار دیکھا گیا
شام میں فلسطینی پناہ گزین فاقوں کا شکار
دمشق (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسیاں) شام میں فلسطینی پناہ گزینوں کو درپیش مشکلات کے حوالے سے ایک لرزہ خیز خبر سامنے آئی ہے۔
انسانی حقوق کے کارکنوں کے مطابق شام کے دارالحکومت دمشق میں قائم الحسینیہ پناہ گزین کیمپ میں رہائش پذیر فلسطینی پناہ گزین فاقہ کشی کا شکار ہیں اور وہ پیٹ پالنے کے لیے اپنے گھروں کا سامان فروخت کرنے پر مجبور ہیں۔
ایک فلسطینی پناہ گزین ابو ولید نے بتایا کہ شام میں بڑی تعداد میں فلسطینی بدترین معاشی بحران کا شکار ہیں۔ کرونا کی وبا نے ان کی مشکلات میں اور بھی اضافہ کردیا ہے۔ شامی لیرہ کی قیمت میں کمی، بے روزگاری اور معاشی ابتری نے پناہ گزینوں کو اپنے گھروں کاسامان بیچ کر اپنا پیٹ پالنا پڑ رہا ہے۔
فلسطینی پناہ گزین نے بتایا کہ انتہائی محدود آمدنی کی وجہ سے اس کا پورا خاندان مشکلات کا شکار ہے۔ اس کی آمدن کا نصف حصہ بجلی اور پانی کے بلوں میں چلا جاتا ہے۔ کیمپ میں موجود دیگر فلسطینی بدترین معاشی حالات کا سامنا کررہے ہیں۔
فلسطینی پناہ گزین کا کہنا تھا کہ فلسطینی امدادی گروپوں، شامی حکومت اور عالمی امدادی اداروں کی طرف سے ان کی کسی قسم کی مدد نہیں کی جا رہی ہے۔
اس نے کہا کہ ہم اپنے گھر کا بیشتر سامان کھانے پینے کی اشیا کے حصول کے لیے فروخت کرچکے ہیں۔ میں اپنی بیوی سے اکثر یہ سوال کرتا ہوں کہ اب اہم کیا چیز بیچیں۔
خیال رہے کہ دمشق میں الحسینیہ کیمپ 1982ء میں قائم کیا گیا تھا۔ اس کیمپ کے لیے تین سے پانچ مربع کلو میٹر کا رقبہ مختص کیا گیا ہے۔
دمشق کے جنوب میں یہ دوسرا بڑا پناہ گزین کیمپ ہے جس میں ہزاروں کی تعداد میں فلسطینی پناہ گزین رہائش پذیر ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 109 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 135 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 175 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 133 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 169 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 177 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8832 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4566 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3276 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2456 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2097 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1901 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C