شام و اسرائیل کے درمیان براہِ راست رابطے، بحران کو ٹالنے کی کوششیں جاری
👁️ 175 بار دیکھا گیا
شام و اسرائیل کے درمیان براہِ راست رابطے، بحران کو ٹالنے کی کوششیں جاری
دمشق/یروشلم (ڈیلی اردو /رائٹرز)خبر رساں ادارے “رائٹرز” نے انکشاف کیا ہے کہ حالیہ ہفتوں کے دوران شام اور اسرائیل کے اعلیٰ سطحی حکام کے درمیان براہِ راست ملاقاتیں ہوئی ہیں۔ ان ملاقاتوں کا مقصد سرحدی علاقوں میں کشیدگی کو روکنا اور ممکنہ تصادم سے بچاؤ کے لیے راست اقدامات کرنا بتایا گیا ہے۔
رائٹرز نے پانچ باخبر ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ دونوں ممالک نے کم از کم تین مرتبہ براہِ راست مذاکرات کیے، جن میں سے ایک ملاقات مبینہ طور پر سرحدی علاقے میں ہوئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان مذاکرات کا مقصد خطے میں امن و استحکام قائم رکھنا اور کسی ممکنہ عسکری کشیدگی کو روکنا ہے۔
رپورٹ کے مطابق شامی وفد کی قیادت صوبہ السویداء کے سیکیورٹی سربراہ احمد الدالاتی نے کی، تاہم اسرائیلی وفد کے ارکان کے نام ظاہر نہیں کیے جا سکے۔ دو ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی جانب سے سیکیورٹی اداروں کے اعلیٰ حکام ان مذاکرات میں شریک ہوئے۔
اس سے قبل امریکی نشریاتی ادارے “سی این این” نے بھی رواں ماہ کے وسط میں رپورٹ کیا تھا کہ اسرائیل اور شامی حکومت کے درمیان حالیہ دنوں میں براہِ راست بات چیت ہوئی ہے، جو کہ دونوں ممالک کے درمیان عشروں پر محیط دشمنی کے تناظر میں ایک غیر معمولی پیشرفت سمجھی جا رہی ہے۔
سی این این کے مطابق یہ مذاکرات آذربائیجان میں منعقد ہوئے جن میں اسرائیلی فوج کی آپریشنز ڈویژن کے سربراہ عودید بسیوک نے شرکت کی، جب کہ شامی وفد کی ملاقات ترک حکام کی موجودگی میں ہوئی۔
دریں اثناء شامی صدر احمد الشرع نے رواں ماہ کے آغاز میں بیان دیا تھا کہ ان کی حکومت اسرائیل کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات کر رہی ہے تاکہ شام پر اسرائیلی حملوں کو روکا جا سکے اور صورتحال اس نہج تک نہ پہنچے جہاں دونوں فریقین قابو کھو بیٹھیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لبنان میں اسرائیلی حملے، بچے سمیت 7 افراد ہلاک، جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں
22/June/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں پیش رفت کے دعوے، مگر ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی
22/June/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
کریمیا پر یوکرین کا بڑا حملہ، 4 افراد ہلاک، ایندھن کی فروخت معطل
21/June/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
یورینیم افزودگی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ایرانی صدر پزشکیان
21/June/2026 👁️ 109 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، خودکش بمبار گرفتار، جیکٹ برآمد
21/June/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
لبنان میں مداخلت نہ رکی تو ایران پر دوبارہ حملہ کرینگے، امریکی صدر ٹرمپ
21/June/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8846 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4599 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2466 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2118 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1915 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C