شانگلہ میں رکن صوبائی اسمبلی فیصل زیب خان کے گھر پر فائرنگ اور دستی بم سے حملہ
👁️ 31 بار دیکھا گیا
شانگلہ میں رکن صوبائی اسمبلی فیصل زیب خان کے گھر پر فائرنگ اور دستی بم سے حملہ
شانگلہ (ڈیلی اردو/ٹی ٹی این) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع شانگلہ سے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رکن صوبائی اسمبلی فیصل زیب خان کی رہائش گاہ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی اور دستی بموں سے حملہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق واقعہ شانگلہ کی تحصیل مارتونگ کے علاقہ تیتوالان میں پیش آیا جہاں رات گئے نامعلوم مسلح افراد نے پی کے 23 شانگلہ سے اے این پی کے منتخب ممبر صوبائی اسمبلی فیصل زیب خان کی رہائش گاہ پر فائرنگ کی جس میں ان کے اہلخانہ تو محفوظ رہے تاہم فائرنگ سے گھر کے دروازوں اور کھڑکیوں کو نقصان پہنچا ہے۔
https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1573567018451849216?t=J-UxhPn7z56EsvQ6hhf26Q&s=19
فائرنگ کے وقت ممبر صوبائی اسمبلی فیصل زیب خان گھر پر موجود نہیں تھے، وہ ان دنوں نجی دورے پر فرانس میں ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ گھر میں فیصل زیب کے بھائی تحصیل چیئرمین مارتونگ طاھر زیب خان اور فیملی کے دیگر ممبران بھی موجود نہیں تھے کیونکہ فیصل زیب خان فیملی کے ہمراہ پشاور میں مقیم ہیں۔
فیصل زیب خان جو آج کل نجی دورے پر فرانس میں ہیں، انہوں نے ٹیلیفونک رابطہ پر بتایا کہ صوبائی حکومت انہیں سیکورٹی دینے میں ناکام ہو گئی ہے۔
فیصل زیب خان نے کہا ”ھم تو روز اول سے یہی بات کہہ رہے ہیں کہ حالات کشیدہ ہیں لیکن صوبائی حکومت ان چیزوں کو اہمیت ہی نہیں دیتی۔”
ڈی پی او شانگلہ محمد عمران کے مطابق علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے اور پولیس کو جائے وقوعہ سے کارتوس کے خول اور دستی بم ملا ہے۔
انہوں نے کہا کہ فیصل زیب خان کے گھر کی سیکورٹی کے لئے ہم نے چار پولیس اہلکار پہلے سے تعینات کئے تھے۔
یاد رہے کہ شانگلہ میں 2009 کے بعد یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے، اس سے قبل جب ملاکنڈ ڈویژن میں دہشت گردی زوروں پر تھی تو شانگلہ سے سابق صوبائی وزیر پیر محمد خان مسلم لیگ کے صوبائی صدر انجنئیر امیر مقام کی رہائش گاہ پر ہونے والے خودکش حملے میں شھید ہو گئے تھے جبکہ انجنئیر امیر مقام پر سات حملے ہوئے جن میں وہ محفوظ رہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق : سلیمانیہ میں داعش سے وابستگی کے الزام میں مطلوب شخص گرفتار
08/September/2026 👁️ 35 بار دیکھا گیا
بدخشاں کے زیبک میں جھڑپ، 4 طالبان جنگجو ہلاک اور 7 زخمی ہونے کا دعویٰ
08/September/2026 👁️ 41 بار دیکھا گیا
سعودی عرب پر حوثی باغیوں کے حملے، 73 شہری زخمی، عرب ممالک کی شدید مذمت
08/September/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
ہنگو میں پولیس چیک پوسٹ پر کواڈ کاپٹر حملہ، 2 اہلکار زخمی
08/September/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
بلوچستان : واشک میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
08/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل سابق شامی جنرل طارتوس سے گرفتار
07/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26277 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15527 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11815 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9109 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7397 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5100 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C