شاہ چراغ مزار پر حملہ: ایران میں داعش کے 2 جنگجوؤں کو پھانسی اور 3 کو 25 سال قید کی سزا
👁️ 52 بار دیکھا گیا
شاہ چراغ مزار پر حملہ: ایران میں داعش کے 2 جنگجوؤں کو پھانسی اور 3 کو 25 سال قید کی سزا
تہران (ڈیلی اردو) ایران میں گزشتہ برس شاہ چراغ کے مزار پر فائرنگ کرکے 15 افراد کو قتل کرنے کے الزام میں داعش سے تعلق رکھنے والے 2 افراد کو پھانسی جب کہ 3 کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے صوبے فارس کی عدالتوں کے سربراہ کاظم موسوی نے بتایا کہ ان افراد کو سزاؤں کے خلاف اپیل کا حق ہے اگر اپیل میں بھی سزا برقرار رکھی جاتی ہے تو مجرمان کی سزاؤں پر عمل درآمد کردیا جائے گا۔
پھانسی کی سزا پانے والے دونوں مجرموں نے عدالت میں اپنے جرم کا اعتراف کیا تھا۔ دونوں تاجک النسل ہیں اور تعلق داعش افغانستان سے ہے جب کہ ایک حملہ آور زخمی حالت میں پکڑا گیا تھا جو دوران علاج چل بسا تھا۔
اس کیس میں مزید 3 تاجک شہریوں کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ یہ تینوں بھی افغانستان سے تربیت یافتہ تھے اور داعش کے لیے کام کرتے تھے۔
خیال رہے کہ تاجکستان کے ایک ہزار سے زائد شہری داعش سے منسلک ہوچکے ہیں۔ تاجک عدالت نے گزشتہ ماہ پرویز نامی شخص کو داعش کے لیے ملک سے نوجوانوں کو بھرتی کرنے کے الزام میں عمر قید سنائی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
چاغی : نجی کانوں سے اغوا کیے گئے تمام 7 افراد بحفاظت بازیاب
06/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
شام :وزارت دفاع سے منسوب بھرتی فارم پر مذہبی سوالات، سوشل میڈیا پر شدید بحث
06/September/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں امن و استحکام معاشی ترقی کی بنیاد ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر
06/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیاں، 21 دہشتگرد ہلاک
06/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
کوئٹہ : شالکوٹ تھانے پر دستی بم حملہ، پولیس اہلکار اور راہگیر زخمی
06/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
شام : سابق فوجی افسر جلال کامل صقر گرفتار، جنگی جرائم میں ملوث ہونے کا الزام
06/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26275 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11808 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9101 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7391 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5086 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C