شدید گرمی کے باعث صہیونی زندان کھول اٹھے، فلسطینی روزہ دار قیدی نڈھال
👁️ 155 بار دیکھا گیا
شدید گرمی کے باعث صہیونی زندان کھول اٹھے، فلسطینی روزہ دار قیدی نڈھال
رام اللہ (نیوز ڈیسک) فلسطین میں اسیران کے حقوق کے لیے کام کرنے والے ادارے ‘اسیران اسٹڈی سینٹر’ کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ صہیونی ریاست کی قائم کردہ نام نہاد جیلوں میں فلسطینی روزہ دار قیدیوں کو پہلے سے بنیادی سہولیات سے محروم کیا گیا تھا، رہی سہی کسر شدید گرمی نے نکال دی ہے۔
اسیران سینٹر کے مطابق اسرائیل کی جزیرہ نما النقب، ریمون، نفحہ اور ایچل جیلیں شدید گرمی کی وجہ سے کھول اٹھی ہیں اور وہاں پابند سلاسل فلسطینی شدید گرمی کی وجہ سے نڈھال ہیں۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسیران اسٹڈی سینٹر کے ترجمان ریاض الاشقر نے بتایا کہ صہیونی ریاست کی جیلیں ‘جھنم’ کا حصہ بن چکی ہیں۔ شدید گرمی کی وجہ سے قیدیوں کو انتہائی مشکل اور تکلیف دہ حالات کا سامنا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی چار بڑی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کو انتہائی مشکل حالات کا سامنا ہے۔
صہیونی انتظامیہ نے فلسطینی قیدیوں سے ماہ صیام کے دوران انہیں بنیادی سہولیات سے محروم کر رکھا ہے اور اوپر سے گرمی کیعذاب نے قیدیوں کو نڈھال کر کے رکھ دیا ہے۔
ریاض الاشقر نے کہا کہ سخت گرمی نے اسیران کی صحت پر گہرے منفی اثرات مرتب کیے ہیں۔ بعض فلسطینی قیدی روزے کی حالت میں شدید گرمی کی وجہ سے بے ہوش ہو گئے جبکہ قیدیوں کو بنیادی علاج کے لیے دوائی تک میسر نہیں ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی جیل حکام کی لاپرواہی کی وجہ سے جیلوں میں حشرات الارض کی بھرمار ہے۔ قیدیوں کے کمروں میں کاکروچ اور دیگر کیڑے موذی کیڑے داخل ہو رہے ہیں اور انہیں تلف کرنے کا کوئی انتظام نہیں ہے۔
خیال رہے کہ اسرائیلی زندانوں میں 6 ہزار سے زائد فلسطینی پابند سلاسل ہیں۔ انہیں انتہائی سخت گرمی کا سامنا ہے اور فلسطین میں درجہ حرارت 45 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن: تعز میں شدید لڑائی، حوثی باغیوں کی کئی محاذوں پر پیش قدمی، حکومتی فورسز کا جوابی حملہ
03/September/2026 👁️ 36 بار دیکھا گیا
زیارت : اسسٹنٹ کمشنر کے اسکواڈ پر حملہ، 11 دہشتگرد اور 8 اہلکار ہلاک
03/September/2026 👁️ 39 بار دیکھا گیا
جبری مذہب تبدیلی کیس، عدالت کا ہندو خاتون کو گھر واپس بھیجنے کا حکم
03/September/2026 👁️ 42 بار دیکھا گیا
منڈی بہاؤالدین : احمدی برادری سے تعلق رکھنے والا مکینک فائرنگ سے ہلاک
03/September/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
لکی مروت : پولیس اسٹیشن پر حملہ، اہلکاروں کی جوابی کارروائی پر حملہ آور فرار
03/September/2026 👁️ 43 بار دیکھا گیا
پشاور : پولیس پر دو حملے، 4 اہلکار زخمی، زیرحراست 2 ملزمان فرار
03/September/2026 👁️ 38 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26269 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15517 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11795 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9096 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7382 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5062 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C