شمالی اور جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی جھڑپیں، 2 اہلکار اور 2 دہشت گرد ہلاک
👁️ 32 بار دیکھا گیا
شمالی اور جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی جھڑپیں، 2 اہلکار اور 2 دہشت گرد ہلاک
راولپنڈی (ڈیلی اردو) سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی اضلاع شمالی اور جنوبی وزیرستان میں دو مختلف جھڑپیں ہوئیں، جس میں دو دہشت گرد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا جبکہ دو سپاہی بھی ہلاک ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پہلا واقعہ جنوبی وزیرستان میں عثمان منزہ میں پیش آیا، جہاں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔
سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔
اس دوران کوٹلی آزاد کشمیر کا رہائشی 31 سالہ سپاہی ساجد اعظم وطن پر قربان ہوگیا۔
دوسرے واقعے میں شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ ہوئی۔ جس میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔
دہشت گردوں سے جھڑپ کے دوران کرک کا رہائشی 27 سالہ سپاہی وارث خان بھی وطن پر قربان ہوگیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں باقی ماندہ ممکنہ دہشت گردوں کی تلاش کے لئے آپریشن جاری ہے۔ پاکستان کی سکیورٹی فورسز وطن عزیز سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمہ کے لئے پرعزم ہیں۔ ہمارے بہادر سپاہیوں کی قربانیاں ہمارےعزم کو اور پختہ کرتی ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) عبد المجید بریگیڈ کا اہم سرغنہ اور اس کا ساتھی ہلاک ہوگیا تھا۔
سکیورٹی فورسز نے بی ایل اے کے دہشتگردوں کےخلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس دوران دہشتگرد صدام حسین مسلم کو ہلاک کردیا۔ ہلاک دہشتگرد صدام حسین مسلم، گرو اور جبار جیسے ناموں سے بھی جانا جاتا تھا، آپریشن کےدوران دہشتگرد صدام حسین کا ایک اور ساتھی مقصود بھی مارا گیا۔
سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کےقبضے سے بھاری اسلحہ، بارودی مواد بھی برآمد کیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بھارت میں عدالتوں، اسکولوں اور سومناتھ مندر کو بم دھماکوں کی دھمکیاں، سکیورٹی ہائی الرٹ
21/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
امریکا اور ایران میں مذاکرات کی بحالی کیلئے سفارتی کوششیں تیز، قطر
21/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں برطانوی پرچم بردار آئل ٹینکر پر ڈرون حملہ، 2 اہلکار زخمی
21/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
امریکا کا ایرانی فضائی شعبے کے خلاف بڑا اقدام، 27 ایئر لائنز پابندیوں کی زد میں
21/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
بنوں : اغوا کیے گئے دو ایف سی اہلکاروں کی لاشیں برآمد، ڈرون حملے میں دو افراد زخمی
21/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
پاکستان میں دہشت گرد حملوں میں ملوث 70 سے 80 فیصد افراد افغان شہری ہیں، خواجہ آصف کا دعویٰ
21/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26320 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15567 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11853 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9162 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7446 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5237 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C