03/August/2019

شمالی وزیرستان: دہشتگردوں کی سیکیورٹی چیک پوسٹ پر فائرنگ، 3 اہلکار شہید

👁️ 69 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
شمالی وزیرستان: دہشتگردوں کی سیکیورٹی چیک پوسٹ پر فائرنگ، 3 اہلکار شہید

شمالی وزیرستان: دہشتگردوں کی سیکیورٹی چیک پوسٹ پر فائرنگ، 3 اہلکار شہید

میران شاہ (ڈیلی اردو) خیبر پختونخواہ کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں 3 جوان شہید جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں ملکان چیک پوسٹ پر نامعلوم سمت سے دہشت گردوں نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے  میں تین سیکیورٹی اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

شہید اہلکاروں کی لاشوں اور زخمی اہلکار کو فوری طور پر مقامی ہسپتال پہنچا دیا گیا جہاں زخمی کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ 

شہید اہلکاروں میں نائیک عبدالجبار، سپاہی آصف اور سپاہی نظام الدین شامل ہیں۔ جبکہ سپاہی محمد اسماعیل گولی لگنے سے معمولی زخمی ہوئے۔

دوسری جانب کالعدم تنظیم حزب الاحرار نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C