28/February/2025

شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشت گرد ہلاک

👁️ 62 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشت گرد ہلاک

شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی (ک م) پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں آپریشن کرتے ہوئے 6 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 28 فروری 2025 کو خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان کے علاقے غلام خان کلے میں آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 6 خوارج مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا کہ مارے گئے دہشت گردوں سیکیورٹی فورسز کے خلاف متعدد سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھے، ہلاک خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ علاقے میں کسی ممکنہ خارجی دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے، مزید کہا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

یاد رہے کہ حکومت ‏پاکستان، کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے تعلق رکھنے والے عسکریت پسندوں کیلئے خوارج کی اصطلاح استعمال کرتا ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C