01/March/2025

شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کی کانوائے پر خودکش حملہ، 2 اہلکار ہلاک، 13 زخمی

👁️ 47 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کی کانوائے پر خودکش حملہ، 2 اہلکار ہلاک، 13 زخمی

شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کی کانوائے پر خودکش حملہ، 2 اہلکار ہلاک، 13 زخمی

واشنگٹن (ش ح ط) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کے قافلے پر شدت پسندوں کے حملے میں دو اہلکار ہلاک اور دو سویلین سمیت 13 زخمی ہوگئے۔

ڈیلی اردو کو سیکورٹی حکام نے بتایا ہے وزیرستان کی تحصیل میرعلی کے علاقے عیدک میں سیکورٹی فورسز کی کانوائے پر خودکش حملے میں 2 اہلکار ہلاک ہوگئے جبکہ دو سویلین سمیت 13 اہلکار زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق خودکش حملے میں دو گاڑیوں بھی تباہ ہوگئیں۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر نے تاحال اس واقعے پر کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔ تاہم پولیس نے اس واقع کی تصدیق کی ہے۔

ذرائع کے مطابق حملے میں ہلاک ہونے والوں کی لاشیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

واقعے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C