شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، تحریک طالبان پاکستان کے 2 دہشت گرد ہلاک
👁️ 46 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، تحریک طالبان پاکستان کے 2 دہشت گرد ہلاک
راولپنڈی (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں فورسز کے آپریشن میں کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان سجنا گروپ کے 2 خطرناک دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے نرگوسا میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا جس میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوئے جن کی شناخت عثمان علی اور وحید لشتئی کے نام سے ہوئی جب کہ فائرنگ کے دوران ایک دہشت گرد زخمی ہواجسے گرفتار کرلیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا بتانا ہےکہ مارے گئے دہشت گرد تحریک طالبان پاکستان سجنا گروپ کے سرگرم رکن تھے، دونوں دہشت گرد آئی ای ڈیز بنانے کے ماہر اور دہشتگردی کے ٹرینر بھی تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے، دہشتگرد عثمان 14 اکتوبر 2020 کو سکیورٹی فورسز پر ہونے والے حملے میں ملوث تھا جس میں کیپٹن عمر چیمہ، دو جے سی اوز اور 3 سپاہی ہلاک اور 4 سپاہی زخمی ہوئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل سابق شامی جنرل طارتوس سے گرفتار
07/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو شہری ہلاک
07/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایرانی شہری سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
مستونگ میں تھانے پر دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
07/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان : کارگو ٹرانسپورٹ پر 6 روزہ پابندی، دفعہ 144 نافذ
07/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26277 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11810 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9106 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7397 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5095 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C