شمالی وزیرستان واقعہ: محمود خان اچکزئی نےقبائلی اضلاع سےفوج نکالنے کا مطالبہ کردیا
👁️ 48 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان واقعہ: محمود خان اچکزئی نےقبائلی اضلاع سےفوج نکالنے کا مطالبہ کردیا
کوئٹہ (ویب ڈیسک) علی وزیر اور محسن داوڑ کے قافلے پر سیکیورٹی فورسز کا حملہ اور معصوم پشتونوں کی شہادت کا وحشت ناک واقعہ ہے، وزیرستان کے عوام اور ملکی فوج کے درمیان بداعتمادی وغصہ اپنی انتہا کو پہنچ چکی ہے
وزیرستان کے عوام اور ملکی فوج کے درمیان بد اعتمادی و غصہ اپنی انتہا کو پہنچ چکی ہے، ایسے حالات میں تمام قبائلی اضلاع (فاٹا) سے فوج کو نکالنے اور انتظام سول اداروں اور انتظامیہ کے حوالے کرنے کی اشد ضرورت ہے
تفصیلات کے مطابق پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں پر امن دھرنے میں شرکت کیلئے جانیوالے پی ٹی ایم کے رہنمائوں اور اراکین قومی اسمبلی علی وزیر اور محسن داوڑ کی قیادت میں پر امن قافلے پر سیکیورٹی فورسز کے حملے کے نتیجے میں متعدد بے گناہ پشتونوں کی شہادت اور درجنوں کو زخمی کرنے کے اندوھناک اور وحشت ناک واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
انہوں نے پشتونخوامیپ کی جانب سے وزیرستان کے عوام کی حمایت، اظہار یکجہتی و ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ فاٹا (وسطی پشتونخوا) بالخصوص وزیرستان اور سوات آپریشن کلین اپ کے نتیجے میں فاٹا (وسطی پشتونخوا) کے عوام میں بالعموم اور بالخصوص وزیرستان کے عوام اور ملکی فوج کے درمیان بد اعتمادی و غصہ اپنی انتہا کو پہنچ چکی ہے اس ناز ک حالات وصورتحال کو کنٹرول کرنے اعتماد کو بحال کرنے کیلئے ضروری ہے کہ فوری طور پر تمام فاٹا (وسطی پشتونخوا) سے فوج کو نکالنے اور انتظام سول اداروں اور انتظامیہ کے حوالے کرنے کی اشد ضرورت ہے اور اگر ایسا نہیں کیا گیا تو اس کے نتائج بڑے خطرناک اور ملک کے لیئے نقصان دہ ہونگے۔
محمود خان اچکزئی نے ملک کے تمام اقوام و عوام اور تمام سیاسی جمہوری پارٹیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پشتون نسل کشی وخونریزی کی روک تھام کیلئے پشتون عوام کی مدد و حمایت میں اپنی جمہوری آواز بلند کریں۔
محمود خان اچکزئی نے پارٹی کارکنوں کو ہدایت اور پشتون عوام سے اپیل کی ہے کہ وسطی پشتونخوا (فاٹا) اور پشتون عوام سے اظہار یکجہتی، ہمدردی کیلئے تمام پشتون عوام کو یک آواز ہوکر اس ظالمانہ اقدام کے خلاف تمام اضلاع، ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز، چھوٹے بڑے شہروں سمیت تمام ملک اور اور ملک سے باہر پر امن جمہوری احتجاج کریں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 133 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 173 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 129 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 167 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 175 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8831 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4565 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3275 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2454 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2096 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1900 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C