27/May/2025

شمالی وزیرستان: کالعدم تنظیم کا سیکورٹی چوکی پر قبضے کا دعویٰ، سیکورٹی اداروں‌کی تردید

👁️ 81 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
شمالی وزیرستان: کالعدم تنظیم کا سیکورٹی چوکی پر قبضے کا دعویٰ، سیکورٹی اداروں‌کی تردید

شمالی وزیرستان: کالعدم تنظیم کا سیکورٹی چوکی پر قبضے کا دعویٰ، سیکورٹی اداروں‌کی تردید

میر علی (ڈیلی اردو)شمالی وزیرستان میں کالعدم تنظیم اتحاد المجاہدین پاکستان (IMP) کی جانب سے ایک سیکیورٹی چوکی پر قبضے کا دعویٰ سامنے آیا ہے۔ تاہم، سیکیورٹی ذرائع نے اس دعوے کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ مذکورہ چوکی کو باقاعدہ حکمت عملی کے تحت خالی کیا گیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے اس علاقے میں اپنی پوزیشن کو بہتر بنانے اور مؤثر نگرانی کو ممکن بنانے کے لیے کچھ پرانی چوکیوں کو خالی کر کے زیادہ محفوظ اور جدید تنصیبات میں منتقل ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کالعدم گروپ کی جانب سے کیا گیا دعویٰ محض ایک نفسیاتی جنگ کا حصہ ہے، جس کا مقصد عوام اور سیکیورٹی اداروں میں بے چینی پیدا کرنا ہے۔

حکام کے مطابق ایسے پروپیگنڈہ بیانات کا مقصد زمینی حقائق کو مسخ کرنا اور دہشت کا ماحول پیدا کرنا ہے، جس کا سیکیورٹی ادارے مؤثر طریقے سے مقابلہ کر رہے ہیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C