شمالی کوریا کا 2000 کلو میٹر مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
👁️ 100 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا کا 2000 کلو میٹر مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
پیانگ یانگ (ڈیلی اردو/اے پی) شمالی کوریا نے اتوار کو طویل فاصلے تک مار کرنے والے ایک اور بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے جسے 2017 کے بعد سب سے طاقت ور میزائل تجربہ قرار دیا جا رہا ہے۔
اس میزائل تجربے کو بعض ماہرین اقوامِ متحدہ کی جانب سے شمالی کوریا پر مزید میزائل تجربے نہ کرنے کی پابندی کی خلاف ورزی قرار دے رہے ہیں۔
جنوبی کوریا اور جاپان کے فوجی حکام کے مطابق یہ میزائل اتوار کی صبح شمالی کوریا کے مشرقی ساحل سے داغا گیا جو 2000 کلو میٹر کی بلندی تک پہنچا اور 800 کلومیٹر کا فاصلہ طے کر کے سمندر میں گر گیا۔
امریکہ، جاپان اور جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کی جانب سے نئے میزائل تجربے کی مذمت کی ہے۔
امریکی خبر رساں ادارے ‘ایسوسی ایٹڈ پریس’ کے مطابق میزائل کی مار سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے 2017 کے بعد کیا جانے والا یہ سب سے بڑا میزائل تجربہ تھا۔
North Korea fired what appeared to be the most powerful missile it has tested since President Joe Biden took office. The unusually fast pace of tests indicates North Korea’s intent to pressure the Biden administration over stalled nuclear negotiations. https://t.co/szDkULMfkW
— The Associated Press (@AP) January 30, 2022
اس سے قبل اگست 2017 میں شمالی کوریا نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا تھا جو جاپان کے اُوپر سے گزرا تھا۔ شمالی کوریا نے2017 میں ہی بین البراعظمی میزائل کا بھی تجربہ کیا تھا جسے اس کی صلاحیت کا اظہار سمجھا گیا تھا کہ اس کے میزائل امریکی سرزمین تک بھی پہنچ سکتے ہیں۔
اتوار کا میزائل تجربہ شمالی کوریا کی جانب سے رواں برس کیا گیا ساتواں تجربہ تھا ۔ تواتر کے ساتھ ان میزائل تجربات کو بائیڈن انتظامیہ کو دباؤ میں لانے کی ایک کوشش سمجھا جا رہا ہے۔
کرونا وبا سے متعلقہ مشکلات کی وجہ سے امریکہ اور شمالی کوریا کے جوہری مذاکرات تعطل کا شکار ہیں جب کہ بعض ماہرین کے مطابق امریکی پابندیوں کی وجہ سے شمالی کوریا کو معاشی مشکلات کا سامنا ہے۔ لہذٰا شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن چاہتے ہیں کہ امریکہ یہ پابندیاں ہٹا دے۔
شمالی کوریا کے میزائل تجربے کے بعد جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان نے سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ اُن کا مؤقف ہے کہ شمالی کوریا کا یہ میزائل تجربہ دنیا کے ساتھ کیے گئے اس کے وعدوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔
اُن کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کا یہ میزائل تجربہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے اور اس نے علاقائی امن کو ایک بار پھر خطرے میں ڈال دیا ہے۔
اس سےقبل 20 جنوری کو شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن کی سربراہی میں شمالی کوریا کی اعلٰی قیادت کا ایک اہم اجلاس ہوا تھا جس میں درمیانے اور طویل عرصے تک مار کرنے والے میزائل تجربات پر خود ساختہ پابندی ہٹانے کی دھمکی دی گئی تھی۔
شمالی کوریا نے 2018 میں امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے پیشِ نظر یہ میزائل تجربات نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران کو حساس ٹیکنالوجی فروخت کرنے پر ایرانی نژاد امریکی گرفتار
04/June/2026 👁️ 34 بار دیکھا گیا
سعودی عرب نے کویت اور بحرین پر حملوں کو ایرانی جارحیت قرار دے دیا
04/June/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
امریکی ایوان نمائندگان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کر لی
04/June/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملوں میں 10 افراد ہلاک، متعدد زخمی
04/June/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک
03/June/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
روس کے زیرِ قبضہ یوکرینی علاقے میں بس پر ڈرون حملہ، 8 افراد ہلاک، 11 زخمی
03/June/2026 👁️ 114 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8784 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4466 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3194 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2367 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2051 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1862 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C