شمالی کوریا کا جنوبی کوریا سے فوجی اور سیاسی تعلقات سمیت تمام رابطے ختم کرنیکا اعلان
👁️ 79 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا کا جنوبی کوریا سے فوجی اور سیاسی تعلقات سمیت تمام رابطے ختم کرنیکا اعلان
پیانگ یانگ (ڈیلی اردو) شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کو دشمن قرار دیتے ہوئے فوجی، سیاسی اور سیاسی تعلقات سمیت تمام رابطے ختم کرنے کا اعلان کردیا جس میں دونوں ملکوں کے ہاٹ لائن پر رابطے بھی شامل ہیں۔
شمالی کوریا اور جنوبی کوریا نے 2018 میں تناؤ میں کمی کے لیے ایک دفتر قائم کیا تھا جس سے روزانہ کی بنیاد پر کال کی جاتی تھی لیکن اب اس دفتر کو بھی بند کردیا گیا ہے۔
The Democratic People's Republic of Korea (#DPRK) will cut off all communication and liaison lines with the Republic of Korea (#ROK), the DPRK's state media Korean Central News Agency (KCNA) reported. https://t.co/GRMjRTCKuc pic.twitter.com/sPO7iHrvJx
— China News 中国新闻网 (@Echinanews) June 9, 2020
شمالی اور جنوبی کوریا ابھی بھی حالت جنگ میں ہیں کیونکہ 1953 میں جنگ کے اختتام کے بعد سے دونوں ملکوں کے درمیان کوئی امن معاہدہ نہیں ہوا تھا۔
کوریا کی سینٹرل نیوز ایجنسی (کے سی این اے) کے مطابق شالی کوریا نے فوجی رابطے بھی منقطع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے شمالی کوریا نے رابطے کے لیے قائم مذکورہ دفتر بند کرنے کی دھمکی دی تھی اور کہا تھا کہ وہ ایسے اقدامات اٹھائیں گے جس سے جنوبی کوریا کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔
شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کی بااثر بہن کم یو جونگ نے کہا تھا کہ اگر جنوبی کوریا کے رضاکاروں نے پمفلٹ بانٹنے بند نہ کیے تو وہ جنوبی کوریا کے ساتھ ہونے والے فوجی معاہدے کو ختم کردیں گی۔
واضح رہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے غباروں میں بھر کر پمفلٹس پھینکے گئے تھے جس میں شمالی کوریا میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور ان کے جوہری عزائم کے بارے میں عوام کو خبردار کیا گیا تھا۔
کورین سینٹرل نیوز ایجنسی کے مطابق دونوں کوریا کے آپس کے تعلقات تباہی کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں، ہم اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ اب جنوبی کورین حکام کے ساتھ بیٹھ کر بات کرنے کی ضرورت نہیں رہی اور اب ان سے کوئی بات نہیں ہو گی۔ کم یو جونگ اور ایک اور اہم عہدیدار کم یونگ چول نے کہا کہ جنوبی کوریا کے خلاف وہی رویہ اختیار کیا جائے گا جو دشمنوں سے رکھا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ 2018 میں جنوبی کوریا اور شمالی کوریا کے درمیان تعلقات اس وقت بہتر ہونا شروع ہو گئے تھے جب دونوں ملکوں کے رہنماؤں نے تین مرتبہ ملاقات کی تھی اور ایک فوجی معاہدہ بھی کیا گیا تھا۔ دونوں ملکوں کے درمیان سرحد پر تناؤ میں کمی پر بھی اتفاق ہوا تھا لیکن اکثر معاملات پر عملدرآمد نہیں ہو سکا۔
واضح رہے 1953 میں کوریا جنگ کے اختتام کے بعد دونوں ممالک کے سربراہان کے درمیان ہونے والی یہ تیسری ملاقات تھی جس میں سے گزشتہ 2 ملاقاتیں بالترتیب سال 2000 اور 2007 میں شمالی کوریا میں ہوئیں، جبکہ کوریا جنگ کے بعد کِم جونگ ان شمالی کوریا کے پہلے حکمران ہیں جو سرحد عبور کر کے جنوبی کوریا آئے۔ ملاقات کے بعد دونوں سربراہان نے مشترکہ طور پر ایک اعلامیہ پر دستخط کیے جس کے تحت اتفاق کیا گیا کہ جزیرہ نما کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کیا جائے گا، تاہم اس ضمن میں کسی لائحہ عمل یا ممکنہ مدت کا ذکر نہیں کیا گیا تھا۔
مشترکہ اعلامیے میں خطے میں فوجی کشیدگی کم کرنے کے لیے اسلحے میں کمی کرنے، جنگ کے دوران بچھڑ جانے والے خاندانوں کی ملاقات کرانے، دونوں ممالک کو ریل کے نظام سے آپس میں منسلک کرنے اور رواں سال ہونے والے ایشیائی گیمز سمیت کھیلوں کی دیگر سرگرمیوں کو فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا گیا تھا۔
1953 کی کوریا کی جنگ کے بعد سرد جنگ کے دوران بننے والے ماحول میں شمالی کوریا کمیونزم کے تحت سوویت یونین جبکہ جنوبی کوریا سرمایہ دارانہ نظام کے تحت امریکا کے کیمپ میں آگئے تھے۔ سرد جنگ کے خاتمے اور سوویت یونین کے ٹکڑے ہوجانے کے بعد بھی شمالی کوریا اور جنوبی کوریا کے تعلقات میں بہتری نہیں آئی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام : سابق نظام سے وابستہ جاسوسی نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں، 2 افراد گرفتار، دوسری سیل بھی پکڑی گئی
06/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے حیس کو حوثیوں کے قبضہ سے آزاد کردیا، مکمل کنٹرول کا اعلان
06/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
مستونگ میں قومی شاہراہ سے 6 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد
06/September/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
ہرات : نوجوان کو مبینہ تشدد کے بعد طالبان نے گولیاں مار کر ہلاک کردیا
06/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
بنوں میں دہشتگردوں کی فائرنگ، دو بھائی ہلاک
06/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
چھتیس گڑھ کے کونڈا گاوں میں نکسلی ڈمپ سے 30 کلو دھماکہ خیز مواد اور پستول برآمد
06/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26276 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11808 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9102 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7393 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5087 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C