شمالی کوریا کے بیلسٹک میزائل کے دو تجربات
👁️ 122 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا کے بیلسٹک میزائل کے دو تجربات
پیانگ یینگ (ڈیلی اردو/بی بی سی) امریکا اور جاپان کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے بحیرہِ جاپان میں دو بلیسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔ صدر بائیڈن کے اقتدار سنبھالنے کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ شمالی کوریا نے ایسا تجربہ کیا ہے۔
اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کی قراردادوں کے مطابق شمالی کوریا پر بلیسٹک میزائلوں کے تجربے کرنے کی پابندی ہے۔
NEW: Top officials from Washington, Seoul and Tokyo are all “concerned” over North Korea’s ballistic missile test on Thursday.
All three parties vowed cooperation and agreed to “continue close communication” on DPRK-related issues.https://t.co/7XATrmP3kN
— NK NEWS (@nknewsorg) March 25, 2021
جاپان اور جنوبی کوریا دونوں نے ان ٹیسٹوں کی مذمت کی ہے۔
#UPDATE North Korea has fired two projectiles into the Sea of Japan (East Sea), South Korea's military says, in what could be its first ballistic missile test during the administration of Joe Bidenhttps://t.co/tQsLDmASkK pic.twitter.com/ydpKUiI8Mg
— AFP News Agency (@AFP) March 25, 2021
یاد رہے کہ چند روز قبل شمالی کوریا نے دو غیر بلیسٹک میزائلوں کو بھی جاپان کے قریب سمندر میں داغا تھا تاہم جاپان کا کہنا ہے کہ میزائلوں کے کوئی ٹکرے اس کی آبی حدود میں نہیں گرے تھے۔
ایشیا پیسفک خطے میں میں سییورٹی فورسز کی نگرانی کرنے والے امریکی پیسفک کمانڈ نے جمعرات کے روز ایک بیان میں کہا تھا کہ ان ٹیسٹوں سے ‘شمالی کوریا کے غیر قانونی ہتھیاروں کے پروگرام سے ہمسایہ ممالک کو لاحق خطرات کی نشاندہی ہوتی ہے۔‘
صدر بائیڈن نے ان تجربوں پر اب تک سرکاری طور پر اپنا ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔
منگل کے روز صدر بائیڈن نے غیر بلیسٹک میزائلوں کی اہمیت کو کم قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ امریکہ اس اقدام کو جارحانہ تصور نہیں کرتا۔
کم فاصلوں تک مارک کرنے والے ان میزائلوں پر اقوام متحدہ نے پابندی عائد نہیں کی۔
جمعرات کے ٹیسٹ ایک ایسے وقت پر کیے گئے ہیں جب ملائیشیا سے امریکہ لائے گئے پہلے شمالی کوریائی ملزم من چول یونگ امریکہ پہنچے ہیں۔ وہ ایک کاروباری شخصیت ہیں جن پر الزام ہے کہ انھوں نے امریکہ کے مالیاتی نظام سے منی لنڈرنگ کر کے شمالی کوریا میں پرتعیش اشیا پہنچائیں۔
اس واقعے کے بعد شمالی کوریا نے ملائیشیا کے ساتھ سفارتی روابط منقطع کر دیے ہیں۔
تجزئیہ: لورا بیکر، سیؤل
یہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے لیے زیادہ اہم موقع ہے۔
اختتامِ ہفتہ پر آرٹلری یا کروز میزائلوں کے ٹیسٹوں کو نظر انداز کیا جا سکتا تھا مگر بلیسٹک میزائل کا تجربہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی واضح خلاف ورزی ہے۔
مگر یاد رہے کہ صدر بائیڈن کے پیشرو صدر ٹرمھ نے ایسے ہی تجربوں پر 2019 میں کوئی سوال نہیں پوچھے تھے۔
سنگاپور میں 2018 میں صدر ٹرمپ اور کم جونگ ان کے درمیان ہونے والے معاہدے میں یہ طے پایا تھا کہ شمالی کوریا کوئی بڑی رینج کے بلیسٹک میزائل یا جوہری ہتھیاروں کے تجربے نہیں کرے گا۔
اس وقت وائٹ ہاؤس چھوٹے تجربات پر زیادہ توجہ نہیں دیتا تھا۔
مگر صدر بائیڈن کی ٹیم ابھی ابھی جاپان اور جنوبی کوریا میں یہ کہہ کر واپس آئی ہے کہ ‘امریکہ اب واپس آ گیا ہے‘ اور اپنے اتحادیوں کی حمایت کرے گا۔
اسی لیے شاید امریکی انتظامیہ کو ایک ایسے ٹیسٹ کے بارے میں کچھ تو کہنا پڑے گا جو اس کے شمالی مشرقی ایشیا میں اتحادیوں کے لیے خطرہ ہے۔
واشنگٹن کو معلوم تھا کہ شمالی کوریا کے پاس دیگر بڑے ہتھیار بھی ہیں جو کہ اس نے سنہ 2017 کے بعد سے ٹیسٹ نہیں کیے ہیں۔
شمالی کوریا نے ایک سال سے زیادہ عرصہ تنہائی میں گزارا۔ اس نے اپنے قریبی ترین ساتھی چین کے ساتھ بھی تجارتی تعلقات منقطع کر دیے ہیں اور کورونا وائرس کی وبا کے دوران خیال کیا جاتا ہے کہ اس کی معیشت انتہائی برے حال میں ہے۔
اب جب میزائل تجربے واپس منظرِ عام پر آنے لگے ہیں تو کچھ لوگ یہ سوچ رہے ہیں کہ کم جونگ ان امریکہ کی توجہ حاصل کرنے کے لیے کس حد تک جا سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ آخری مرتبہ شمالی کوریا نے بلیسٹک میزائلوں کے تجربے ایک سال قبل کیے تھے جب صدر ٹرمپ اور کم جونگ ان کے درمیان تعلقات سردمہری کا شکار تھے۔
بائیڈن انتظامیہ یہ کہہ چکی ہے کہ انھیں شمالی کوریا کے ساتھ سفارتی رابطہ قائم کرنے میں ناکامی ہوئی ہے۔
شمالی کوریا نے اب تک صدر بائیڈن کے اقتدار سنبھالنے کو تسلیم نہیں کیا ہے اور دونوں ممالک شمالی کوریا کے جوہری اور بلیسٹک پرواگرام کی وجہ سے ایک دوسرے کے مخالفین ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 292 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 379 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 720 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 632 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 244 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 327 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8965 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4816 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3576 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3497 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2567 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C