صادق آباد: منٹھار میں ظالم زمیندار نے جانور فصل میں آنے پر 8 سالہ بچے کو پھانسی دیکر قتل کردیا
👁️ 78 بار دیکھا گیا
صادق آباد: منٹھار میں ظالم زمیندار نے جانور فصل میں آنے پر 8 سالہ بچے کو پھانسی دیکر قتل کردیا
صادق آباد (ڈیلی اردو) صوبہ پنجاب کی تحصیل صادق آباد میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیا ہے، جہاں ظالم زمیندار نے جانور فصل میں آنے پر آٹھ سالہ بچے کو پھانسی دیکر قتل کردیا ہے۔ وزیرا علیٰ پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او رحیم یار خان سے رپورٹ طلب کر کے تحقیقات کا حکم دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق واقعہ گذشتہ روز صادق آباد میں تھانہ منٹھار کی حدود میں پیش آیا، جہاں آٹھ سالہ چرواہے شانو کی لاش درخت سے لٹکتی پائی گئی، جس پر مقامی افراد نے پولیس کو اطلاع دی۔
پولیس نے جائے حادثے پر پہنچ کر لاش کو ہسپتال منتقل کیا اور واقعے کی تفتیش کا آغاز کیا۔
پولیس کے مطابق آج صبح کم عمر چرواہے کی بہن نے پولیس کو بیان میں بتایا کہ ریوڑ کے جانور کھیت میں چلے گئے تھے، جس پر زمیندار طیش میں آیا اور اس نے بھائی کو تشدد کا نشانے بنانے کے بعد درخت پر لٹکا کر پھانسی دےدی۔
بچی کے بیان کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقامی زمیندار کو گرفتار کرلیا ہے۔
وزیرا علیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صادق آباد کے علاقے میں 8 سالہ بچے کو مبینہ طور پر پھانسی دینے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او رحیم یار خان سے رپورٹ طلب کرکے تحقیقات کا حکم دیدیا۔ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے ہدایت کی کہ ملزم کے خلاف قانون کے تحت سخت کارروائی کی جائے۔ مقتول بچے کے لواحقین کو ہر صورت انصاف مہیا کیا جائے گا۔انہوں نے مقتول بچے کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت بھی کیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
15/June/2026 👁️ 125 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
15/June/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8824 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4548 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3264 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2447 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2085 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1894 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C