صومالیہ: موغادیشو میں ہوٹل پر خودکش حملہ، 21 افراد ہلاک، 30 سے زائد زخمی
👁️ 52 بار دیکھا گیا
صومالیہ: موغادیشو میں ہوٹل پر خودکش حملہ، 21 افراد ہلاک، 30 سے زائد زخمی
موغادیشو (ڈیلی اردو/ڈی ڈبلیو/اے ایف پی/اے پی/روئٹرز) صومالیہ میں ہوٹل کے باہر خودکش بم حملے کے نتیجے میں کم سے کم 21 افراد ہلاک اور تیس سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں ایک ہوٹل کے باہر جمعے کی شام کو ہونے والے ایک خودکش کار بم دھماکے میں 21 افراد ہلاک جبکہ 30 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
حکام کے مطابق متاثرہ عمارت کے ملبے میں پھنسے بہت سے لوگوں کو اب بھی نکالنے کا کام جاری ہے اس لیے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔
پولیس کو شبہ ہے کہ ایک خود کش بمبار نے دارالحکومت موغادیشو کے کافی مقبول ہوٹل کے باہر کار سے دھماکا کیا ہے۔
اب تک ہمیں کیا معلوم ہے؟
مقامی پولیس نے جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے کو بتایا ہے کہ اس دھماکے میں اب تک 21 افراد ہلاک اور 30 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ اس سے قبل حکام نے امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی اییڈ پریس کو بتایا تھا کہ دھماکے میں کم از کم 10 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
یہ دھماکا اس وقت ہوا جب لوگ رات کا کھانا کھا رہے تھے اور ریستوراں پوری طرح سے بھرا ہوا تھا۔ دھماکا اتنا زور دار تھا کہ شہر میں ہر جانب اس کی آواز سنی گئی۔ ریستوارں کی عمارت تباہ ہونے کے ساتھ ساتھ اس کے آس پاس کی بھی متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ پاس کی ایک دیگر عمارت دھماکے کے سبب پوری طرح سے تباہ ہو گئی۔
لولو یمنی نامی اس ریستوارں پر اس نوعیت کا یہ دوسرا حملہ ہے۔ کھانے کی مناسبت سے یہ شہر کے ورکروں، حکومتی ملازمین اور سکیورٹی فورسز کے عملے میں کافی مقبول ہے۔
حکام نے اس حملے کے لیے شدت پسند گروپ الشباب پر ذمہ داری عائد کی ہے۔ اس گروپ کا تعلق القاعدہ سے ہے جو اکثر موغا دیشو کے ہوٹلوں اور ریستورانوں کو دھماکوں سے نشانہ بناتا رہا ہے۔ صومالی حکومت کا تختہ پلٹنے کے مقصد سے یہ گروپ گزشتہ کئی برسوں سے سرکاری فورسز سے بر سر پیکار ہے اور بموں سے حملے کرتا رہا ہے۔ فی الوقت صومالیہ کے ایک بڑے جنوبی اور مرکزی علاقے پر الشباب کا کنٹرول بھی ہے۔
جیل پر حملہ اور دھماکا
مذکورہ ریستوراں کو دھماکے سے نشانہ بنانے سے قبل دن میں الشباب کے مشتبہ شدت پسندوں نے نیم خود مختار صوبے پنٹ لینڈ کے بندرگاہی شہر بوساسو کے ایک قید خانے پر حملہ کر کے کم سے کم آٹھ سکیورٹی فورسز کو ہلاک کر دیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اس حملے کی وجہ سے مشتبہ دہشت گردوں سمیت متعدد قیدی جیل سے فرار ہوگئے۔ شدت پسند گروپ الشباب نے یہ کہتے ہوئے جیل پر اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے کہ اس نے تقریبا چار سو قیدیوں کو آزاد کرا لیا ہے۔
حکومت مخالف مظاہرے ملتوی
صومالیہ میں اپوزیشن اتحاد نے عام انتخابات میں تاخیر کے خلاف ہفتہ چھ مارچ کو بڑے پیمانے پر موغادیشو میں مظاہروں کا اعلان کیا تھا۔ حکام نے اس کے پیش نظر شہر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے تھے اور ہزاروں کی تعداد میں سکیورٹی فورسز کو تعینات کیا گيا ہے۔
تاہم اس مہلک دھماکے اور تشدد کے خطرات کے سبب اس احتجاجی مظاہرے کو ملتوی کر دیا گیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان : واشک میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
08/September/2026 👁️ 40 بار دیکھا گیا
بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل سابق شامی جنرل طارتوس سے گرفتار
07/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو شہری ہلاک
07/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایرانی شہری سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
مستونگ میں تھانے پر دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
07/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26277 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11810 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9107 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7397 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5096 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C