طالبان حکومت کا پاکستان پر افغانستان کی حدود میں فضائی حملوں کا الزام
👁️ 309 بار دیکھا گیا
طالبان حکومت کا پاکستان پر افغانستان کی حدود میں فضائی حملوں کا الزام
کابل + اسلام آباد (ڈیلی اردو/بی بی سی) افغانستان میں طالبان حکومت کی وزارت دفاع نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے جیٹ طیاروں نے سنیچر کی صبح افغانستان کے صوبہ کنڑ اور صوبہ خوست کے کچھ حصوں پر گولہ باری کی جس سے بھاری جانی نقصان ہوا ہے۔
پاکستان میں سرکاری ذرائع نے اس واقعے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے تاہم طالبان کے مختلف ذرائع نے بی بی سی پشتو سروس کو بتایا ہے کہ ان صوبوں میں پاکستانی فضائی حملوں میں درجنوں افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔
طالبان کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ انھوں نے کابل میں پاکستان کے سفیر منصور احمد خان کو طلب کر لیا ہے۔
وزارت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’افغان حکام نے خوست اور کنڑ کے کچھ حصوں میں پاکستانی افواج کے حالیہ حملوں کی شدید مذمت کی اور اس مزید ایسے حملے نہ کیے جانے کا مطالبہ کیا۔‘
طالبان کا کہنا ہے کہ انھوں نے پاکستانی سفیر سے کہا ہے کہ ’خوست اور کنڑ سمیت تمام فوجی خلاف ورزیوں کو روکنا ضروری ہے اور اس طرح کے واقعات سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی پیدا ہو سکتی ہے۔ جس کے برے نتائج ہوں گے۔‘
بیان میں مزید کہا گیا کہ وزیر خارجہ امیر خان متقی کے علاوہ پاکستانی سفیر سے ملاقات میں طالبان کے نائب وزیر دفاع الحاج ملا شیریں اخوند نے بھی شرکت کی۔
اسلام آباد میں افغانستان کے سفارتخانے کے ذرائع نے بی بی سی کے نامہ نگار خدائے نور ناصر کو بتایاکے گذشتہ روز وزیرستان میں پاکستانی سکیورٹی فورسز پر حملوں کے بعد پاکستانی حکام نے افغان سفیر کو ایک خط بھیجا تھا جس میں کیا گیا تھا کہ حملہ آور افغانستان سے آئے تھے۔
ذرائع کے مطابق ’یہ خط کابل بھیجا گیا اور وہاں اس معاملے کی تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی۔ لیکن بد قسمتی سے تحقیقات سے پہلے ہی پاکستانی طیاروں نے گذشتہ رات خوست اور کنٹر میں بمباری کر دی۔‘
پاکستانی کی قومی اسمبلی میں حملوں کی گونج
شمالی وزیرستان سے رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے بتایا کہ جیٹ طیاروں نے گذشتہ شب پاک افغان سرحدی علاقے میں بمباری کی اور اس اس واقعے کی تحقیقات کروائی جائیں۔
انھوں نے بتایا کہ افغانستان میں اس علاقے میں پاکستان سے گئے ہوئے آئی ڈی پیز بھی ہیں۔
انھوں گذشتہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان افراد کی واپسی کے لیے کچھ نہیں کیا گیا۔ سپیکر کی جانب سے پروڈکشن آڈر پر اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے آنے والے جنوبی وزیرستان کے ممبر قومی اسمبلی علی وزیر نے بھی اس موضوع پر بات کی۔
علی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستانی جیٹ طیاروں نے بمباری کی ہے لیکن معلوم نہیں کتنی ہلاکتیں ہوئی ہیں اس موقع پر بھی محسن داوڑ نے بلند آواز میں بتایا کہ چالیس سے زیادہ لوگ ہلاک ہوئے ہیں۔
بعد ازاں بی بی سی سے گفتگو میں محسن داوڑ نے بتایا کل اس علاقے میں پاکستان کے افغانستان سے متصل سرحدی علاقوں سے بے گھر ہونے والے لوگ مقیم ہیں۔
انھوں نے بی بی سی کی نامہ نگار حمیرا کنول کے ساتھ کچھ ویڈیوز بھی شیئر کیں جن میں موجود کچھ لوگ زخمی ہیں اور بظاہر وہ کسی ہسپتال میں موجود ہیں اور ان کی مرہم پٹی کی گئی ہے۔ تاہم بی بی سی کو آزادانہ ذرائع سے یہ تصدیق نہیں ہو سکی کہ یہ ویڈیوز کب اور کہاں کی ہیں۔
ایک ایسی ویڈیو بھی شیئیر کی گئی جس میں بہت سے افراد کی لاشیں ایک جگہ موجود ہیں ان میں بوڑھے جوان اور بچے بھی شامل ہیں۔
ایک ویڈیو میں ایک زخمی شخص جس کے سر پر پٹی کی گئی ہے جو بتاتا ہے کہ رات دو سے تین بجے تھے ہم سو رہے تھے بمباری ہوئی پھر دو بار فائر بھی ہوا۔
وہ زخمی شخص بتاتا ہے کہ 20 سے 30 بندے ہلاک ہوئے اور وہ کچھ بندوں کو لے کر بھی گئے ہیں۔
حملے ہوئے کہاں؟
خوست میں مقامی ذرائع نے بی بی سی کو بتایا کہ حملے ہفتہ کی صبح سپیرا ضلع کے چار دیہاتوں میں ہوئے جس میں متعدد خاندانوں کے کم از کم 40 افراد ہلاک ہوئے۔ تاہم اب تک ان ہلاکتوں کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔
ذرائع کے مطابق حملے میں ایک ہی خاندان کے چار افراد مارے گئے۔ دو دیگر خاندانوں کے پانچ سے چھ افراد ہلاک ہوئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔
بتایا جاتا ہے کہ اس علاقے میں پاکستان کے سرحدی علاقے وزیرستان میں فوجی کارروائی کے بعد نقل مکانی کرنے والے خاندان آباد ہیں۔
خوست کی صوبائی انتظامیہ نے بھی ان حملوں کی تصدیق کی لیکن مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔
خوست میں ذرائع نے بتایا کہ طالبان اور پاکستانی فورسز کے درمیان فضائی حملوں کے بعد جھڑپیں بھی ہوئیں جس کے نتیجے میں جانی نقصان ہوا۔
دریں اثناء مشرقی صوبہ کنڑ سے ملنے والی اطلاعات میں دعوی کیا گیا ہے کہ ضلع شلتن کے علاقے چپری تاگہ میں فضائی حملے میں مقامی افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
طالبان کے ایک صوبائی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بی بی سی کو بتایا کہ ’حملے میں ایک خاتون اور تین بچے ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے۔‘
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پینٹاگون کی ایران کے خلاف بڑے فوجی آپریشن کی تیاری مکمل کرنے کی ہدایت، فضائی حملوں کا امکان
05/November/2026 👁️ 46 بار دیکھا گیا
امریکی حمایت کے بغیر ایران پر حملے کا امکان، اسرائیل نے یکطرفہ کارروائی کا آپشن کھلا رکھا
05/November/2026 👁️ 108 بار دیکھا گیا
ایران کے لیے کندھے سے فائر ہونے والے فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا مبینہ عالمی نیٹ ورک بے نقاب
05/November/2026 👁️ 126 بار دیکھا گیا
ایران نواز حوثی باغیوں کا ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ
05/November/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
ایران پر نئے حملے کے نتائج پہلے سے کہیں زیادہ سنگین ہوں گے، اسماعیل بقائی کی امریکہ اور اسرائیل کو تنبیہ
05/November/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
بلوچستان : ضلع ہرنائی میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک، اسلحہ و سازوسامان برآمد
04/November/2026 👁️ 153 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26436 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15671 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11975 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9338 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7589 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5582 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C