01/December/2025

طالبان کا اعلان: خوست میں کل ایک شخص کو عوام کے سامنے پھانسی دی جائے گی

👁️ 298 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
طالبان کا اعلان: خوست میں کل ایک شخص کو عوام کے سامنے پھانسی دی جائے گی

طالبان کا اعلان: خوست میں کل ایک شخص کو عوام کے سامنے پھانسی دی جائے گی

کابل (ڈیلی اردو) طالبان کے صوبہ خوست کے گورنر کے دفتر نے اعلان کیا ہے کہ منگل کے روز اس صوبے کے اسٹیڈیم میں ایک شخص کو عوامی طور پر سزائے موت دی جائے گی۔

 

طالبان کے گورنر خوست کے ترجمان مستغفر گربز نے پیر، 10 قوس، کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بتایا کہ اس شخص کو صبح 10 بجے کے قریب پھانسی دی جائے گی۔

 

ترجمان نے طالبان حکام اور عوام سے درخواست کی کہ وہ مقررہ وقت پر موقعِ اعدام پر موجود ہوں، جبکہ سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ کسی کو بھی اس موقع پر اسمارٹ فون لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

 

ترجمان کے مطابق جس شخص کو پھانسی دی جا رہی ہے، اسے ضلع علی شیر میں پیش آنے والے ایک واقعے میں مجرم قرار دیا گیا تھا۔

 

بین الاقوامی اداروں کے اعداد و شمار کے مطابق اگست 2021 میں طالبان کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد سے اب تک کم از کم 11 افراد کو عوامی طور پر پھانسی دی جا چکی ہے۔

 

بین الاقوامی انسانی حقوق کے اداروں نے طالبان کی جانب سے عوامی سزائے موت کو انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے افغانستان میں سزائے موت کے فوری خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔

 

گزشتہ ماہ میزان میں بھی طالبان نے بادغیس صوبے میں قتل کے الزام میں ایک شخص کو سرعام پھانسی دی تھی۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C