طالبان کی جانب سے حجاب کی خلاف ورزی پر 30 خواتین گرفتار، 20 زخمی، اقوام متحدہ
👁️ 269 بار دیکھا گیا
طالبان کی جانب سے حجاب کی خلاف ورزی پر 30 خواتین گرفتار، 20 زخمی، اقوام متحدہ
نیو یارک (ڈیلی اردو) اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خواتین نے کہا ہے کہ افغانستان کے مغربی شہر ہرات میں طالبان حکام نے حجاب سے متعلق قواعد کی مبینہ خلاف ورزی کے الزام میں کم از کم 30 خواتین کو گرفتار کیا، جبکہ ان گرفتاریوں کے خلاف احتجاج کرنے والوں پر فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہوئے۔
اقوام متحدہ کے ادارے نے جمعرات کو جاری بیان میں کہا کہ ہرات کے ضلع انجیل میں منگل کے روز ہونے والے مظاہروں کے بعد خواتین اور لڑکیوں میں خوف اور تشویش کی فضا پیدا ہو گئی ہے۔ ادارے کے مطابق گرفتار کی گئی کئی خواتین کو بعد میں رہا کر دیا گیا۔
اقوام متحدہ کے مطابق طالبان نے مظاہرین پر گولیاں برسائیں اور تشدد کیا، جس کے نتیجے میں ایک کم عمر لڑکے سمیت دو افراد ہلاک ہو گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مظاہروں سے قبل طالبان کی امر بالمعروف و نہی عن المنکر سے متعلق انتظامیہ نے بعض خواتین کو حجاب کے ضوابط پر عمل نہ کرنے کے الزام میں حراست میں لیا تھا۔
تاہم مقامی طالبان حکام نے خواتین کی گرفتاریوں کی خبروں کی تردید کی ہے۔
طالبان کے 2021 میں اقتدار سنبھالنے کے بعد افغانستان میں خواتین اور لڑکیوں پر تعلیم، ملازمت، کھیلوں اور سماجی سرگرمیوں سمیت مختلف شعبوں میں وسیع پابندیاں عائد کی گئی ہیں، جن پر عالمی سطح پر مسلسل تنقید کی جاتی رہی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9111 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7402 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5110 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C