طورخم سرحد کی بندش کیلئے زمہ دار طالبان حکومت ہے، پاکستان
👁️ 37 بار دیکھا گیا
طورخم سرحد کی بندش کیلئے زمہ دار طالبان حکومت ہے، پاکستان
اسلام آباد (ڈیلی اردو/رائٹرز/ڈی پی اے) پاکستانی دفتر خارجہ نے طالبان پر پاکستانی سرزمین پر غیرقانونی تجاوزات اور اندھادھند فائرنگ کرنے کے الزامات عائد کیے ہیں۔ طالبان انتظامیہ نے پاکستانی سرحدی محافظوں پر پہلے فائرنگ شروع کرنے کا الزام لگایا ہے۔
پاکستان نے کہا ہے کہ افغان طالبان کی طرف سے پاکستانی سر زمین پر’غیر قانونی تعمیرات‘ کی کوشش اورسرحد پار سے “اندھا دھند فائرنگ” کے واقعات کے بعد طورخم کے مقام پر سرحد بند کی گئی ہے۔
دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان طورخم بارڈر کراسنگ بدھ کے روز سے بند ہے، اس کی بندش سے قبل دونوں اطراف کی افواج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا۔ اس واقعے کے بعد سے کھانے پینے سمیت دیگر اشیاء سے لدے سینکڑوں ٹرک اور ہزاروں مسافر سرحد کی دونوں جانب پھنس کر رہ گئے ہیں۔
طالبان انتظامیہ کی وزارت خارجہ نےاختتام ہفتہ پر سرحد کی بندش کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ پاکستانی سکیورٹی فورسز نے افغان فوجیوں پر اس وقت فائرنگ کی، جب وہ سرحد کے قریب اپنی ایک پرانی سکیورٹی چوکی کی مرمت کر رہے تھے۔
پاکستانی وزارت خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے پیر گیارہ ستمبر کو اپنے ردعمل میں کہا کہ یہ واقعہ (طورخم کی بندش) طالبان کے زیر قیادت افغانوں کی جانب سے پاکستانی سرزمین پر ایک ڈھانچے کی تعمیر سے جڑا ہوا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ اقدام پاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی ہے۔
انہوں نے کہا،”چھ ستمبر کو جب افغان فوجیوں کو اس طرح کے غیر قانونی ڈھانچے کی تعمیر سے روکا گیا تو انہوں نے اس مسئلے کے پرامن حل کی بجائے اندھا دھند فائرنگ کا سہارا لیا۔ پاکستانی فوجی چوکیوں کو نشانہ بنایا، جس سے طورخم بارڈر ٹرمینل کے ڈھانچے کو نقصان پہنچا اور پاکستانی اور افغان شہریوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالا۔‘‘
پاکستان اور افغانستان کے درمیان چھبیس سو کلومیٹر سرحد سے جڑے تنازعات کئی دہائیوں سے ان دونوں پڑوسی ملکوں کے درمیان تنازعے کی وجہ بنے ہوئے ہیں۔
پاکستانی دفتر خارجہ نے اپنےبیان میں افغانستان کی سرحد سے متصل پاکستانی علاقوں میں عسکریت پسندوں کے بڑھتے ہوئے حملوں پر اپنی دیرینہ تشویش کا اعادہ کیا اور طالبان حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ عسکریت پسندوں کی جانب سے افغان سرزمین کے دیگر اقوام کے خلاف استعمال ہونے سے روکیں۔
طالبان انتظامیہ عسکریت پسندی کے لیے افغان سرزمین کے استعمال کی اجازت دینے سے انکار کرتی ہے اور اس کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سلامتی پاکستانی حکومت کا اندرونی معاملہ ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ہنگو میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلیجنس آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی
20/September/2026 👁️ 45 بار دیکھا گیا
خاران میں مسافر گاڑی کو بارودی مواد سے نشانہ بنادیا گیا، 10 مزدور زخمی
20/September/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کا ڈرون حملہ ، 2 دہشتگرد ہلاک
20/September/2026 👁️ 42 بار دیکھا گیا
کیچ میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک
20/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
ایران کا امریکا کو نئے حملے پر سخت جواب دینے کا انتباہ، خطے کے دیگر ممالک کو بھی تنبیہ
20/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا میں دہشتگردی میں اضافے پر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی خارجہ پالیسی پر تنقید
20/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26319 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15564 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11848 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9159 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7444 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5214 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C