طویل بھوک ہڑتال کے بعد فلسطینی عسکریت پسند کا اسرائیلی جیل میں انتقال
👁️ 104 بار دیکھا گیا
طویل بھوک ہڑتال کے بعد فلسطینی عسکریت پسند کا اسرائیلی جیل میں انتقال
تل ابیب (ڈیلی اردو/اے پی/وی او اے/رائٹرز) اسرائیلی جیل حکام نے تصدیق کی ہے کہ 87 روز سے بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی عسکریت پسند خضر عدنان کا انتقال ہو گیا ہے۔ عدنان کی موت کے بعد خطے میں پھر سے تشدد کے خدشات جنم لے رہے ہیں۔
خضر تقریباً ایک دہائی قبل فلسطینی قیدیوں کی جانب سےطویل بھوک ہڑتالوں کے آغاز کے بعد سے مرنے والے پہلے فلسطینی قیدی ہیں۔اسرائیل نے کہا ہےکہ عدنان نے “میڈیکل ٹیسٹ اور علاج کروانے سے انکار کر دیا” اور منگل کی صبح “انہیں اپنے سیل میں بے ہوش پایا گیا۔”
خضر عدنان کی موت کے بعدفلسطینی تنظیم اسلامی جہاد نے ایک بیان میں کہا کہ مزاحمت پوری طاقت اور عزم کے ساتھ جاری رہے گی۔
ان کی موت نے اسرائیل اور فلسطینی عسکریت پسند گروپوں کے درمیان ایک ایسے وقت میں تازہ تشدد کے امکانات کو بڑھا دیا ہے جب مغربی کنارے میں پہلے ہی تشدد میں اضافہ ہو رہا ہے۔
ان کی موت کے اعلان کے فوراً بعد غزہ کی پٹی میں فلسطینی عسکریت پسندوں نے جنوبی اسرائیل پر راکٹ فائر کیے۔ فلسطینیوں نے مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی میں عام ہڑتال کی کال دی تھی۔
فلسطینی قیدیوں نے اپنی ایسی نظر بندیوں کے خلاف اور اسرائیل سے مراعات کے حصول کے لیے برسوں سے طویل بھوک ہڑتالوں کا آغاز کیا ہے جسے فلسطینی ایک غیر منصفانہ قید کے طور پر دیکھتے ہیں۔ بھوک ہڑتال اس کے خلاف مزاحمت کا آخری طریقہ بن گئی ہے ۔ قیدی اکثر کھانے سے انکار کر کے خطرناک حد تک بیمار ہو جاتے ہیں لیکن اموات بہت کم ہوتی ہیں۔
اسرائیل کے انسانی حقوق کے گروپ ‘حموکد’ کے مطابق اسرائیل نے اس وقت 1000 سے زائد فلسطینیوں کو بغیر کسی الزام یا مقدمے کے حراست میں رکھا ہوا ہے جو 2003 کے بعد سب سے زیادہ تعداد ہے۔
عدنان کے وکیل اور انسانی حقوق کےایک اسرائیلی گروپ نے کہا کہ عدنان کی حالت بگڑتی جا رہی تھی اور انہوں نے اسرائیلی حکام سے انہیں اسپتال میں داخل کرنے کو کہا تھا جہاں ان کی طبی حالت کی بہتر دیکھ بھال کی جا سکتی تھی۔
انسانی حقوق کی تنظیم ’فزیشنز فار ہیومن رائٹس اسرائیل‘ کا کہنا ہے کہ ان کے پاس کئی روز پہلے جانے والے ایک ڈاکٹر نے اپنی ایک طبی رائے لکھی تھی جس میں ان کی جان کو لاحق خطرے کے بارے میں بتایا گیا تھا۔ لیکن ان اپیلوں کو نظر انداز کر دیا گیا تھا۔
اسرائیل کی جیل سروس نے کہا ہےکہ اس بار عدنان پر “دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث ہونے” کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ اس میں کہا گیا ہے کہ عدنان قانونی کارروائی آگے بڑھنے کے دوران جیل میں تھے ، لیکن انہوں نے “آخری لمحے تک” علاج کروانےے انکار کر دیا تھا۔
عدنان کومنگل کی صبح اپنے سیل میں بے ہوش پایا گیا اور انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں مردہ قرار دیا گیا۔م
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، اسلحہ و گولہ بارود برآمد
23/October/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
ایران ایٹم بم بنا کر اسرائیل پر حملہ کرنا چاہتا ہے، نیتن یاہو کا دعویٰ؛ ایرانی حکومت کے خاتمے پر زور
23/October/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
خضدار : گرڈ اسٹیشن کے قریب دہشتگردوں کی کارروائی ناکام، فائرنگ کے تبادلے کے بعد مشتبہ افراد گاڑی چھوڑ کر فرار
23/October/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
ریاض کی جانب داغا گیا حوثی باغیوں کا بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا سعودی عرب کا دعویٰ، حملوں میں شدت
23/October/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
ٹرمپ کا ایران پر دوبارہ حملوں کا منصوبہ زیرِ غور، امریکی و اسرائیلی فوج نے انتخابات کے بعد کارروائی کی تیاری کرلی، رپورٹ
23/October/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
کرک : پولیس چیک پوسٹ پر حملے کی کوشش ناکام، جوابی کارروائی میں 5 مبینہ دہشتگرد ہلاک
22/October/2026 👁️ 118 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26393 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15627 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11926 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9280 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7539 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5500 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C