عراقی وزیراعظم کی رہائشگاہ پر ڈرونز حملے، مصطفیٰ الکاظمی بال بال بچ گئے، گارڈز زخمی
👁️ 31 بار دیکھا گیا
عراقی وزیراعظم کی رہائشگاہ پر ڈرونز حملے، مصطفیٰ الکاظمی بال بال بچ گئے، گارڈز زخمی
بغداد (ڈیلی اردو/اے پی/اے ایف پی/ڈی پی اے) عراقی وزیراعظم مصطفیٰ الکاظمی ایک قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے ہیں۔ بارودی مواد سے لدے ڈرونز کے ذریعے اتوار کی صبح انہیں ان کے گھر پر نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔ وزیراعظم کے کئی محافظ زخمی ہو گئے ہیں۔
#BREAKING Attack on Baghdad PM used 3 drones, 2 were shot down: source pic.twitter.com/009unqG56o
— AFP News Agency (@AFP) November 7, 2021
عراق کے وزیراعظم مصطفیٰ الکاظمی کو اتوار سات نومبر کی انتہائی صبح بارود سے لدے ڈرونز سے نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔ یہ حملہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے، جب ملک میں ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا گروہ کے احتجاجی مظاہروں اور ہنگاموں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس گروہ نے چند ہفتے پہلے ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے نتائج کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا تھا اور ان دنوں ملکی سکیورٹی فورسز اور اس گروہ کے مابین بھی جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس گروہ کے حامی تقریبا ایک ماہ سے گرین زون کے باہر دھرنا دیے بیٹھے ہیں۔
اس قاتلانہ حملے میں الکاظمی پوری طرح محفوظ رہے ہیں۔ ڈرونز حملے میں کئی افراد کے زخمی ہونے کا بھی بتایا گیا ہے۔ زخمیوں میں وزیراعظم کے محافظ دستے کے سات اراکین بھی شامل ہیں۔ بغداد سے ملکی فوج نے اس حملے کو وزیراعظم پر قاتلانہ جبکہ عراقی وزیراعظم کے دفتر نے اسے دہشت گردی کا ایک فعل قرار دیا۔
Hand out photos Show the damage at iraq Prime minister house in side green zone after armed drone attack #Baghdad. pic.twitter.com/HB3laxyXuR
— Ammar karim (@ammar_afp) November 7, 2021
ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس حملے میں دو ڈرون استعمال کیے گئے۔ اس حملے کے بعد عراقی وزیراعظم کا ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عراق کی خاطر سبھی لوگ صبر اور تحمل کا مظاہرہ کریں، ”خدا کا شکر ہے، میں اپنے لوگوں میں موجود ہوں اور صحیح سلامت ہوں۔‘‘
اس حملے کے بعد عراقی وزیراعظم نے ٹیلی وژن پر قوم سے مختصر خطاب بھی کیا۔ وہ سفید شرٹ پہنے ہوئے ایک ڈیسک کے پیچھے بیٹھے ہوئے تھے اور پرسکون دکھائی دے رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا، بزدلانہ طریقے سے راکٹ اور ڈرون حملے نہ تو وطن بناتے ہیں اور نہ ہی مستقبل۔‘‘
— Mustafa Al-Kadhimi مصطفى الكاظمي (@MAKadhimi) November 7, 2021
ابھی تک کسی بھی گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
عالمی ردعمل
امریکی حکام نے اس حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے بغداد حکومت کو ہر قسم کے تعاون اور مدد کی پیشکش کی ہے۔ دوسری جانب سلامتی کے اعلیٰ ترین ایرانی اہلکار کی جانب سے بھی مذمت سامنے آئی ہے۔
سعودی وزارت خارجہ نے بھی فوری ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اس حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور اسے ایک ”بزدلانہ دہشت گردانہ حملہ‘‘ قرار دیا ہے۔
بروکنگز انسٹی ٹیوٹ سے وابستہ رانج علاءالدین نے اپنے ٹویٹر پر ایک پوسٹ کی ہے، جس میں کہا گہا ہے، ”قتل کی یہ کوشش ایک ڈرامائی اضافہ ہے، ایک لائن کو بھیانک انداز میں عبور کرنے کی کوشش کی گئی ہے، جس کا ردعمل پرتشدد ہو سکتا ہے۔‘‘
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل سابق شامی جنرل طارتوس سے گرفتار
07/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو شہری ہلاک
07/September/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایرانی شہری سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
مستونگ میں تھانے پر دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
07/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان : کارگو ٹرانسپورٹ پر 6 روزہ پابندی، دفعہ 144 نافذ
07/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26277 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11810 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9105 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7397 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5095 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C