عمران خان کا دورہ: سری لنکا میں کورونا سے ہلاک مسلمانوں کی تدفین کی اجازت، نوٹیفیکشن جاری
👁️ 115 بار دیکھا گیا
عمران خان کا دورہ: سری لنکا میں کورونا سے ہلاک مسلمانوں کی تدفین کی اجازت، نوٹیفیکشن جاری
کولمبو (ڈیلی اردو/اے ایف پی/ڈی پی اے) سری لنکا نے اپنے ہاں کورونا وائرس کے انتقال کر جانے والے مریضوں کی میتوں کو زبردستی نذر آتش کرنا بند کر دیا ہے۔ وہاں مسلمانوں کی میتیں بھی جلائی جا رہی تھیں۔ یہ عمل پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کے دورے کے بعد روکا گیا۔
کولمبو میں ملکی وزیر صحت پاوترا وانیاراچھی نے آج جمعہ چھبیس فروری کے روز بتایا کہ حکومت نے کورونا وائرس کی عالمی وبا کے دوران کووڈ انیس کے ہاتھوں انتقال کر جانے والے مریضوں کی لاشوں کو زبردستی جلانے کا عمل روک دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایسے مریضوں کا تعلق چاہے کسی بھی مذہب سے ہو، ان سب کی میتیں حکومتی پالیسی کے تحت لازمی طور پر جلا دی جاتی تھیں۔ ان میں مسلمان مریض بھی ہوتے تھے حالانکہ اسلامی طور پر کسی بھی میت کو نذر آتش کرنے کے بجائے اس کی تدفین کی جانا چاہیے۔
پاکستانی وزیر اعظم کی سری لنکا سے درخواست
حال ہی میں سری لنکا کا دورہ کرنے والے پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے کولمبو حکومت سے درخواست کی تھی کہ وہ کورونا کے انتقال کر جانے والے مسلمان مریضوں کی میتوں کو جلانا بند کر دے اور اس جزیرہ ریاست کی مسلم اقلیتی آبادی کے افراد کی آخری رسومات کے سلسلے میں مسلم مذہبی روایات کا احترام کیا جانا چاہیے۔
سری لنکا کی خاتون وزیر صحت نے اگرچہ نئے حکومتی فیصلے کی کوئی وجہ بیان نہیں کی تاہم سرکاری ذرائع نے تصدیق کی کہ پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے اسی ہفتے سری لنکن صدر گوتابایا راجا پاکشے اور وزیر اعظم مہیندا راجاپ اکشے کے ساتھ اپنی ملاقاتوں میں یہ مسئلہ اٹھایا تھا۔
Gazette notification issued allowing Covid victims burials in Sri Lanka https://t.co/59Dr7JiJHG
— Azzam Ameen (@AzzamAmeen) February 25, 2021
عمران خان کی طرف سے اظہار تشکر
کولمبو حکومت کے کورونا کے مریضوں کی لاشوں کو زبردستی جلانے کی پالیسی ختم کرنے کے اعلان کے بعد پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے اپنے سری لنکن ہم منصب کا شکریہ ادا کیا ہے۔
عمران خان نے ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں لکھا، ”میں سری لنکا کی حکومت کے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتا ہوں کہ اب کووڈ انیس کی وجہ سے انتقال کر جانے والے افراد کی آخری رسومات کے لیے ان کی لاشوں کی تدفین بھی ایک راستہ ہو گا۔‘‘
I thank the Sri Lankan leadership & welcome the Sri Lankan govt's official notification allowing the burial option for those dying of Covid 19.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) February 26, 2021
خیال رہے کہ 10 فروری کو سری لنکا کے وزیراعظم راجا پاکسے نے کورونا سے ہلاک مسلمانوں کی تدفین کی اجازت دینے کا اعلان کیا تھا جس پر وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹ کرکے ان کے فیصلے کو سراہا تھا تاہم بعد ازاں حکام نے کہا تھا کہ کورونا سے ہلاک افراد کی میتوں کو جلانے کی پالیسی جاری رہے گی۔
ہم آج سری لنکن پارلیمان میں وزیراعظم مہیندا راجاپاکسا کی اس یقین دہانی, کہ مسلمانوں کو کوروناء (COVID-19) سے انتقال کر جانے والوں کی تدفین کی اجازت ہوگی کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) February 10, 2021
خیال رہے کہ مقامی مسلمان کورونا سے ہلاک ہونے والے مسلمانوں کی میتوں کو جلانے کی حکومتی پالیسی کے خلاف کئی کافی عرصے سے احتجاج کررہے ہیں۔
تدفین پر پابندی کی وجوہات
سری لنکا نے اپنے ہاں کورونا کی وبا کے دوران اس مرض کے باعث انتقال کر جانے والے مریضوں کی تدفین پر پابندی گزشتہ برس اپریل میں لگائی تھی۔ اس کی وجہ وہ خدشات بنے تھے، جنہیں ماہرین نے بےبنیاد قرار دیا تھا۔
ان خدشات کا سبب ملک کی اکثریتی بودھ آبادی کی نمائندہ مذہبی شخصیات کا یہ موقف تھا کہ کورونا کے مریضوں کی لاشوں کی تدفین سے زیر زمین پانی آلودہ ہو سکتا ہے اور یوں یہ وائرس مزید پھیل سکتا ہے۔
مسلم اقلیت کی طرف سے مذمت
کورونا کے تمام مریضوں کی لاشیں زبردستی جلائے جانے کی حکومتی پالیسی کی 21 ملین کی آبادی والے اس جنوبی ایشیائی ملک کی مسلم اقلیت نے شدید مذمت کی تھی۔ سری لنکا میں مسلمان ملکی آبادی کا تقریباﹰ دس فیصد بنتے ہیں۔
اس پس منظر میں پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کے دورہ سری لنکا کے موقع پر درجنوں مسلمان مظاہرین نے اس مقصد کے تحت احتجاج بھی کیا تھا کہ وہ کولمبو حکومت سے اس بارے میں بات کریں کہ وہ مسلمان مریضوں کی آخری رسومات کے حوالے سے اسلامی مذہبی روایات کے عدم احترام کی مرتکب ہو رہی تھی۔
اسلامی ممالک کی تنظیم کا بھی احتجاج
دنیا بھر میں مسلمانوں کے لیے ان کے انتقال کر جانے والے عزیزوں کی اسلامی طریقے سے تدفین چونکہ انتہائی اہم مذہبی معاملہ سمجھی جاتی ہے، اس لیے اسی بارے میں کولمبو حکومت کے گزشتہ فیصلے کی باز گشت اقوام متحدہ تک میں بھی سنائی دی تھی۔
اکثریتی طور پر مسلم آبادی والے دنیا کے 57 ممالک کی نمانئدہ تنظیم برائے اسلامی تعاون (او آئی سی) کی طرف سے بھی اسی ہفتے جنیوا میں اقوام متحدہ میں گہری تشویش کا اظہار کیا گیا تھا کہ کولمبو حکومت کی کورونا کے تمام مریضوں کی لاشوں کو لازمی طور پر نذر آتش کر دینے کی پالیسی غلط تھی۔
نصف سے زائد ہلاک شدگان مسلمان
سری لنکا کی مسلمان برادری کے رہنماؤں کے مطابق اب تک اس ملک میں کووڈ انیس کے باعث جو ساڑھے چار سو سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں، ان میں سے نصف سے زائد کا تعلق مسلم اقلیت سے تھا۔
گزشتہ دسمبر میں حکام نے کم از کم 19 ایسے مسلمان ہلاک شدگان کی لاشوں کو جلا دینے کا سرکاری حکم بھی جاری کر دیا تھا، جن میں ایک بچہ بھی شامل تھا اور جن کو لینے کے لیے ان کا کوئی رشتے دار نہیں آیا تھا۔
سری لنکن اقلیتی مسلمان اس وجہ سے بہت خوف زدہ رہتے تھے کہ اگر وہ اس وائرس کا شکار ہو کر انتقال کر گئے، تو ان کی لاشوں کو دفن کرنے کے بجائے جلا دیا جائے گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی عرب نے کویت اور بحرین پر حملوں کو ایرانی جارحیت قرار دے دیا
04/June/2026 👁️ 2 بار دیکھا گیا
امریکی ایوان نمائندگان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کر لی
04/June/2026 👁️ 2 بار دیکھا گیا
جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملوں میں 10 افراد ہلاک، متعدد زخمی
04/June/2026 👁️ 11 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک
03/June/2026 👁️ 5 بار دیکھا گیا
روس کے زیرِ قبضہ یوکرینی علاقے میں بس پر ڈرون حملہ، 8 افراد ہلاک، 11 زخمی
03/June/2026 👁️ 5 بار دیکھا گیا
کویت انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ایرانی ڈرون حملہ، ایک بھارتی شہری ہلاک، 70 زخمی
03/June/2026 👁️ 10 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8783 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4464 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3190 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2366 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2049 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1861 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C