عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کی سوئیڈن میں قرآن کی بےحرمتی کے واقعے کی شدید مذمت
👁️ 63 بار دیکھا گیا
عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کی سوئیڈن میں قرآن کی بےحرمتی کے واقعے کی شدید مذمت
ویٹی کن سٹی (ڈیلی اردو/رائٹرز)سویڈن میں عید الاضحیٰ کے پہلے روز مسجد کے باہر پولیس سکیورٹی میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے پر عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کا بیان سامنے آگیا ہے۔
Pope Francis condemns burning of Koran – UAE newspaper https://t.co/PjkGsGQpwm pic.twitter.com/8TMf4HtiLI
— Reuters (@Reuters) July 3, 2023
سویڈن میں قرآن پاک کی بےحرمتی کے واقعے پر لندن میں سویڈش سفارت خانے کے سامنے مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین نے قرآن پاک ہاتھوں میں اٹھا رکھے تھے۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ قرآن پاک کی بےحرمتی انتہائی افسوسناک عمل ہے، سویڈش حکومت ذمہ دار افراد کے خلاف ایکشن لے۔
احتجاج میں شامل افراد کا کہنا تھا ہم تمام مذاہب کا احترام کرتے ہیں، پرُامن احتجاج کے ذریعے سویڈش حکومت تک جذبات پہنچانا چاہتے ہیں۔
دوسری جانب کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے اماراتی اخبار کو انٹرویو میں سویڈن میں قرآن پاک کی بےحرمتی کے واقعے کو ناقابل قبول گستاخانہ عمل قرار دیتے ہوئے کہا کہ گستاخانہ عمل کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔
پوپ فرانسس کا کہنا تھا آزادی اظہار کے نام پر کسی بھی عقیدے کی مقدس کتاب کی بےحرمتی قابل مذمت اور کسی بھی عقیدے کے ماننے والوں کی دل آزاری ناقابل برداشت ہے۔
عیسائیوں کے روحانی پیشوا کا کہنا تھا آزادی اظہار کے نام پر کسی بھی عقیدے کے مقدسات کی توہین اور اس کی اجازت دینا ناقابل قبول ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام : سابق نظام سے وابستہ جاسوسی نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں، 2 افراد گرفتار، دوسری سیل بھی پکڑی گئی
06/September/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے حیس کو حوثیوں کے قبضہ سے آزاد کردیا، مکمل کنٹرول کا اعلان
06/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
مستونگ میں قومی شاہراہ سے 6 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد
06/September/2026 👁️ 51 بار دیکھا گیا
ہرات : نوجوان کو مبینہ تشدد کے بعد طالبان نے گولیاں مار کر ہلاک کردیا
06/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
بنوں میں دہشتگردوں کی فائرنگ، دو بھائی ہلاک
06/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
چھتیس گڑھ کے کونڈا گاوں میں نکسلی ڈمپ سے 30 کلو دھماکہ خیز مواد اور پستول برآمد
06/September/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26276 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11808 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9102 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7393 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5086 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C