غزہ: اسرائیلی حملے میں سینیئر حماس رہنما اور معاون ہلاک
👁️ 140 بار دیکھا گیا
غزہ: اسرائیلی حملے میں سینیئر حماس رہنما اور معاون ہلاک
غزہ (ڈیلی اردو/بی بی سی ) حماس کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ اتوار کی شام غزہ میں ایک ہسپتال پر اسرائیلی حملے کے نتیجے میں ایک سینیئر حماس رہنما اور ان کے معاون ہلاک ہو گئے ہیں۔
عہدیدار نے برطانوی خبر رساں ادارے بی بی سی کو بتایا کہ حماس کے مالیاتی امور کے سربراہ اسماعیل برہوم خان یونس کے مرکزی طبی مرکز ناصر ہسپتال پر حملے میں مارے گئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اسماعیل برہوم چار روز قبل ایک فضائی حملے میں زخمی ہونے کے بعد سے ہسپتال میں زیر علاج تھے۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے ’انٹیلیجنس معلومات کی بنیاد پر‘ ہسپتال کے احاطے کے اندر سے کام کرنے والے حماس کے ایک اہم رکن کو نشانہ بنایا ہے اور کوشش کی گئی ہے کہ نقصان کم سے کم ہو۔
حماس کے زیرِ نگرانی کام کرنے والی وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ اس حملے کے نتیجے میں طبی عملے سمیت متعدد دیگر افراد بھی زخمی ہوئے ہیں۔
وزارت صحت کا مزید کہنا ہے کہ حملے میں ہسپتال کے اس ڈیپارٹمنٹ کا ایک بڑا حصہ تباہ ہو گیا ہے جسے خالی کروا لیا گیا ہے۔
بی بی سی کی طرف سے تصدیق شدہ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسرائیلی حملے کے بعد ہسپتال میں لگی آگ بجھانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
اس سے قبل اتوار کے روز ہی غزہ کے جنوبی شہر خان یونس پر ایک اسرائیلی فضائی حملے میں حماس کے سیاسی رہنما صلاح البردويل ہلاک ہوگئے تھے۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ فضائی حملے میں بردويل اور ان کی بیوی دونوں کی ہلاکت ہوئی ہے۔ بردویل حماس کے سیاسی دفتر کے اہم رکن تھے۔
منگل سے اسرائیلی فوج نے دوبارہ غزہ میں بڑے پیمانے پر کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔
اسرائیل کا الزام ہے کہ حماس نے جنگ بندی کے معاہدے میں توسیع کی پیشکش سے انکار کیا تھا۔ حماس کی جانب سے اس الزام کی تردید کی گئی ہے اور کہا کہ اسرائیل نے 19 جنوری کو طے پانے والے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی۔ یہ معاہدہ قطر، مصر اور امریکہ کی ثالثی میں طے پایا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں اور شمالی وزیرستان میں مبینہ ڈرون حملے، 2 افراد زخمی، مکان کو شدید نقصان
24/October/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
پاراچنار: بغدی میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، ایک شخص ہلاک
24/October/2026 👁️ 106 بار دیکھا گیا
الخلیل میں اسرائیلی فوج کا بڑا آپریشن، سیکڑوں فلسطینی خاندانوں کو گھر خالی کرنے کا حکم
24/October/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں مزید دو آئل ٹینکرز بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے ، پاسدران انقلاب کا دعویٰ
24/October/2026 👁️ 111 بار دیکھا گیا
لندن: القاعدہ اور ٹی ٹی پی کو تکنیکی معاونت فراہم کرنے والے 18 سالہ نوجوان کو چار سال سے زائد قید
24/October/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
ریاض میں دو دھماکوں کی آوازیں، سعودی عرب کا بیلسٹک میزائل اور ڈرون مار گرانے کا دعویٰ
24/October/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26397 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15635 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11933 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9291 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7546 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5512 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C