غزہ جنگ بندی مذاکرات کا ایک مرتبہ پھر بے نتیجہ اختتام
👁️ 60 بار دیکھا گیا
غزہ جنگ بندی مذاکرات کا ایک مرتبہ پھر بے نتیجہ اختتام
قاہرہ (ڈیلی اردو/رائٹرز/ڈی پی اے) بین الاقوامی خبر رساں اداروں نے ذرائع کے حوالے سے قاہرہ میں ہونے والے مذاکرات کے بے نتیجہ رہنے کی اطلاعات دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق غزہ اور مصر کی سرحد سے اسرائیلی فوجی انخلا کا معاملہ مذاکرات میں جمود کا سبب بنا ہوا ہے۔
غزہ میں جنگ بندی اور اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے لیے ممکنہ معاہدے پر مصری دارالحکومت قاہرہ میں ہونے والی بات چیت کسی سمجھوتے پر پہنچے بغیر ہی ختم ہونے کی اطلاعات ہیں۔ برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز نے دو سکیورٹی ذرائع کا حوالے دیتے ہوئے لکھا ہے کہ حماس اور نہ ہی اسرائیل نے ثالثوں کی طرف سے پیش کردہ نکات پر اتفاق کیا۔
جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے نے سفارتی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے لیے مصر میں مذاکرات کا تازہ ترین دور ایک بار پھر تعطل کا شکار ہے۔ ڈی پی اے کو قاہرہ کے ہوائی اڈے کے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ تیرہ رکنی اسرائیلی وفد، جو بات چیت کے لیے اتوار کے دن قاہرہ پہنچا تھا، رات دیر گئے واپس روانہ ہو گیا۔
قطر کی نمائندگی کے لیے قاہرہ کا سفر کرنے والے امیر تمیم بن حمد الثانی بھی مصری دارالحکومت چھوڑ چکے ہیں۔ فلسطینی عسکریت پسند تنظیم حماس کے نمائندے، جو دوحہ سے بالواسطہ طور پر مذاکرات کی پیش رفت سے آگاہ کرنے کے لیے روانہ ہوئے تھے، وہ بھی واپس روانہ ہو گئے ہیں۔
حماس اور اسرائیل ایک دوسرے کے ساتھ براہ راست مذاکرات نہیں کر رہے، اس لیے امریکہ، قطر اور مصر ثالثوں کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ حماس کے ایک سینیئر اہلکار نے کہا کہ اسرائیل کو جولائی کے اوائل میں کیے گئے وعدوں اور امریکی صدر جو بائیڈن کے تجویز کردہ امن منصوبے کا پابند ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ حماس پہلے سے طے شدہ انتظامات پر عمل درآمد کے لیے تیار ہے اور جنگ سے متعلق کسی بھی معاہدے میں مستقل جنگ بندی اور غزہ سے اسرائیلی فوجیوں کا مکمل انخلا بھی شامل ہونا چاہیے۔
خیال رہے کہ یہ امن مذاکرات مہینوں سے تعطل کا شکار ہیں۔ ڈی پی اے کے ذرائع کے مطابق ان مذاکرت میں بڑا سوال یہ ہے کہ آیا اسرائیلی فوجی غزہ پٹی اور مصر کی مشترکہ سرحد پر تعینات رہ سکتے ہیں۔
اسرائیل کو شبہ ہے کہ حماس اس سرحد کو ہتھیاروں کی اسمگلنگ کے لیے استعمال کرتی رہی ہے جب کہ حماس غزہ سے مکمل اسرائیلی انخلا پر اصرار کرتی ہے۔
قاہرہ میں ہونے والے مذاکرات اتوار کی صبح اسرائیل اور لبنان میں حزب اللہ ملیشیا کے ایک دوسرے پر بھاری حملوں کے زیر سایہ ہوئے تھے۔ تاہم ذرائع کے مطابق اس کشیدگی کا بات چیت پر براہ راست اثر نہیں پڑا۔ غزہ میں جنگ بندی مذاکرات مشرق وسطیٰ کے خطے میں اس جنگ کے وسیع پیمانے پر پھیلاؤ کو روکنے کی امید سے منسلک ہیں۔ اسرائیلی افواج اور حماس کی اتحادی ملیشیا حزب اللہ اسرائیل اور لبنان کے درمیان سرحد پر فائرنگ کے تبادلے میں مصروف ہیں۔ حزب اللہ کا کہنا ہے کہ اس کے حملے 30 جولائی کو بیروت میں اس کے فوجی کمانڈر فواد شکر کی ہلاکت کا بدلہ ہیں۔
ابھی تک اس بات کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا کہ غزہ میں جنگ بندی سے متعلق مذاکرات کا نیا ممکنہ دور کب شروع ہو سکتا ہے۔
غزہ کی جنگ گزشتہ برس سات اکتوبر کو فلسطینی عسکریت پسند تنظیم حماس کے اسرائیل پر دہشت گردانہ حملے کے بعد شروع ہوئی تھی۔ اس حملے میں بارہ سو افراد مارے گئے تھے، جن میں سے زیادہ تر عام شہری تھے۔ حملے کے بعد حماس کے جنگجو اڑھائی سو افراد کو یرغمال بنا کر اپنے ہمراہ غزہ بھی لے گئے تھے۔
ان میں سے ایک سو کے قریب یرغمالیوں کو ایک ڈیل کے تحت رہا کرا لیا گیا تھا۔ تاہم بعض یرغمالی اس دوران ہلاک بھی ہو چکے ہیں۔ اسرائیلی فوج کے مطابق اس وقت بھی ایک سو نو کے قریب یرغمالی حماس کی قید میں ہیں۔
دوسری جانب غزہ میں حماس کے زیر انتظام وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ ساڑھے دس ماہ سے زائد عرصے سے جاری اسرائیلی فوجی کارروائیوں میں اب تک چالیس ہزار سے زائد فلسطینی ہلاک اور پچانوے ہزار کے قریب زخمی ہو چکے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 29 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8828 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4558 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3270 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2449 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2093 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1897 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C