غزہ: رفح میں ہمارے جنگجو اسرائیل کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالیں گے، القسام بریگیڈز
👁️ 251 بار دیکھا گیا
غزہ: رفح میں ہمارے جنگجو اسرائیل کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالیں گے، القسام بریگیڈز
غزہ (ڈیلی اردو/روئٹرز) نو نومبر اتوار کے روز حماس نے ثالثوں پر زور دیا کہ وہ ایک ماہ پرانے جنگ بندی کے معاہدے کو خطرے میں ڈالنے والے اس بحران کا حل تلاش کریں۔ ثالثی کی کوششوں سے واقف ذرائع نے جمعرات کو نیوز ایجنسی روئٹرز کو بتایا تھا کہ حماس کے جنگجوؤں کو ہتھیار ڈالنے کے بدلے انخلا کے محفوظ راستے کی پیشکش کی جا سکتی ہے تاکہ یہ تعطل ختم ہو سکے۔
ایک مصری سکیورٹی اہلکار نے بتایا کہ مصری ثالثوں نے تجویز دی ہے کہ محفوظ راستے کے بدلے رفح میں موجود جنگجو اپنے ہتھیار مصر کے حوالے کریں اور وہاں موجود سرنگوں کی تفصیلات فراہم کریں تاکہ انہیں تباہ کیا جا سکے۔
القسام بریگیڈز کے اتوار کے بیان میں اسرائیل کو جنگجوؤں کے ساتھ جھڑپ کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے۔ بیان کے مطابق رفح میں موجود جنگجو اپنا دفاع کر رہے ہیں۔
اس گروپ نے کہا، ''دشمن کو معلوم ہونا چاہیے کہ ہتھیار ڈالنے اور خود کو حوالے کرنے کا تصور القسام بریگیڈز کی لغت میں موجود نہیں۔‘‘
دوسری جانب امریکی خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف نے جمعرات کے روز کہا تھا کہ تقریباً 200 جنگجوؤں کے لیے تجویز کردہ معاہدہ غزہ بھر میں حماس کی فورسز کو غیر مسلح کرنے کے وسیع عمل کا ایک امتحان ہو گا۔
القسام بریگیڈز نے رفح میں جنگجوؤں کے حوالے سے جاری بات چیت پر براہ راست کوئی تبصرہ نہیں کیا لیکن اشارہ دیا ہے کہ یہ بحران جنگ بندی کو متاثر کر سکتا ہے۔
اس گروپ کا مزید کہنا تھا، ''ہم ثالثوں کو ان کی ذمہ داریوں کے سامنے لا کھڑا کرتے ہیں اور انہیں جنگ بندی کے تسلسل کو یقینی بنانے اور دشمن کو بے بنیاد بہانوں سے اس کی خلاف ورزی کرنے اور صورت حال کا فائدہ اٹھا کر غزہ میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے سے روکنے کا حل تلاش کرنا چاہیے۔‘‘
10 اکتوبر کو امریکہ کی ثالثی میں نافذ ہونے والی جنگ بندی کے بعد سے رفح کے علاقے میں اسرائیلی فورسز پر کم از کم دو حملے ہو چکے ہیں، جن کا الزام اسرائیل نے حماس پر عائد کیا ہے۔ تاہم اس عسکریت پسند گروپ نے اس ذمہ داری سے انکار کیا ہے۔
جنگ بندی کے نفاذ کے بعد سے رفح تشدد کا گڑھ بنا ہوا ہے، جہاں تین اسرائیلی فوجی ہلاک ہوئے، جس کے نتیجے میں اسرائیلی نے جوابی کارروائیاں کرتے ہوئے درجنوں فلسطینیوں کو ہلاک کر دیا۔
دریں اثنا دشمن کو معلوم ہونا چاہیے کہ ہتھیار ڈالنے اور خود کو حوالے کرنے کا تصور القسام بریگیڈز کی لغت میں موجود نہیں نے آج اتوار کے روز غزہ میں ہلاک ہونے والے ایک اسرائیلی فوجی ہدار گولڈن کی لاش اسرائیل کے حوالے کی کر دی۔
جنگ بندی کے بعد سے حماس نے 28 میں سے 23 ہلاک ہونے والے یرغمالیوں کی لاشیں بھی اسرائیل کے حوالے کی ہیں۔ حماس کا کہنا ہے کہ غزہ میں تباہی کی وجہ سے لاشوں کا پتہ لگانا مشکل ہو چکا ہے جبکہ اسرائیل حماس پر تاخیری حربے استعمال کرنے کا الزام لگا رہا ہے۔
غزہ پٹی کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیل نے ابھی تک 300 فلسطینیوں کی لاشیں غزہ پٹی میں حکام کو واپس کی ہیں۔
حماس کی قیادت میں عسکریت پسندوں نے سات اکتوبر 2023ء کے حملوں میں 251 اسرائیلیوں کو اغوا کر لیا اور اسرائیلی اعداد و شمار کے مطابق 1200 افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔ غزہ پٹی کی وزارت صحت کے حکام کے مطابق اسرائیل کی جوابی فوجی کارروائی میں غزہ پٹی میں تقریباً 69,000 فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 112 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 119 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8829 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4562 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3271 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2451 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2094 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1898 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C