غزہ شہر پر اسرائیلی حملے، 59 فلسطینی ہلاک، 386 سے زائد زخمی
👁️ 354 بار دیکھا گیا
غزہ شہر پر اسرائیلی حملے، 59 فلسطینی ہلاک، 386 سے زائد زخمی
غزہ (ڈیلی اردو/ایجنسیاں) اسرائیلی فوج نے غزہ شہر میں اپنی زمینی کارروائیوں میں تیزی لاتے ہوئے شدید بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم از کم 59 فلسطینی ہلاک اور 386 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔
حماس کے زیرانتظام وزارتِ صحت کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں قحط اور غذائی قلت سے جاں بحق ہونے والے تین افراد بھی شامل ہیں جن میں ایک بچہ بھی ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق غزہ شہر بدترین شیلنگ کی لپیٹ میں ہے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس کارروائی کا مقصد شہر پر مکمل کنٹرول حاصل کرنا ہے، جسے وہ حماس کا ’آخری گڑھ‘ قرار دیتی ہے۔ فوجی اہلکاروں کا دعویٰ ہے کہ شہر میں اب بھی دو سے تین ہزار کے درمیان حماس کے جنگجو موجود ہیں۔
اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامن نیتن یاہو نے غزہ شہر پر آپریشن کو حماس کے خلاف ’’فیصلہ کن مرحلہ‘‘ قرار دیا ہے۔ دوسری جانب اقوامِ متحدہ کے ایک انکوائری کمیشن نے الزام عائد کیا ہے کہ اسرائیل غزہ میں ’’نسل کشی‘‘ کر رہا ہے تاہم اسرائیل نے اس الزام کی تردید کی ہے۔
کینیڈا کی وزارتِ خارجہ نے غزہ شہر پر اسرائیل کے تازہ حملے کو ’’خوفناک‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کارروائی انسانی بحران کو مزید سنگین کرنے اور یرغمالیوں کی رہائی کو خطرے میں ڈال سکتی ہے۔ وزارت نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ بین الاقوامی قوانین کی پابندی کرے۔
اقوامِ متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (یو این آر ڈبلیو اے) کے مشیر عدنان ابو حسنہ نے خبردار کیا ہے کہ دس لاکھ سے زیادہ فلسطینیوں کو 35 مربع کلومیٹر سے کم علاقے میں زبردستی دھکیلا جا رہا ہے، جو تقریباً 20 لاکھ افراد کو ایک چھوٹے سے علاقے میں محصور کرنے کے مترادف ہے۔
اسرائیلی فوج کے مطابق کارروائیوں کے آغاز سے اب تک 3 لاکھ 70 ہزار سے زیادہ فلسطینی غزہ شہر چھوڑ چکے ہیں جبکہ اب بھی شہر کے اندر 6 لاکھ سے زائد افراد موجود ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں اور شمالی وزیرستان میں مبینہ ڈرون حملے، 2 افراد زخمی، مکان کو شدید نقصان
24/October/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
پاراچنار: بغدی میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، ایک شخص ہلاک
24/October/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
الخلیل میں اسرائیلی فوج کا بڑا آپریشن، سیکڑوں فلسطینی خاندانوں کو گھر خالی کرنے کا حکم
24/October/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں مزید دو آئل ٹینکرز بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے ، پاسدران انقلاب کا دعویٰ
24/October/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
لندن: القاعدہ اور ٹی ٹی پی کو تکنیکی معاونت فراہم کرنے والے 18 سالہ نوجوان کو چار سال سے زائد قید
24/October/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
ریاض میں دو دھماکوں کی آوازیں، سعودی عرب کا بیلسٹک میزائل اور ڈرون مار گرانے کا دعویٰ
24/October/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26395 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15632 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11932 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9289 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7544 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5509 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C