غزہ: فلسطینی ہلاکتیں 66 ہزار سے تجاوز، زخمیوں کی تعداد 1 لاکھ 68 ہزار سے زیادہ
👁️ 351 بار دیکھا گیا
غزہ: فلسطینی ہلاکتیں 66 ہزار سے تجاوز، زخمیوں کی تعداد 1 لاکھ 68 ہزار سے زیادہ
غزہ (ڈیلی اردو/اے ایف پی/روئٹرز/ڈی پی اے) غزہ پٹی کی قریب دو سال سے جاری اسرائیل اور حماس کی جنگ میں فلسطینی ہلاکتوں کی مجموعی تعداد اب 66 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے، جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی تھی۔ یہ بات غزہ پٹی کی وزارت صحت نے اتوار 28 ستمبر کے روز بتائی۔
مصری دارالحکومت قاہرہ سے ملنے والی رپورٹوں میں غزہ پٹی کی حماس کے زیر انتظام کام کرنے والی وزارت صحت کے اعلیٰ حکام کے حوالے سے بتایا گیا کہ سات اکتوبر 2023ء کو شروع ہونے والے اس جنگ میں آج اتوار کی سہ پہر تک فلسطینی ہلاکتوں کی کُل تعداد 66,005 ہو گئی تھی جبکہ زخمیوں کی مجموعی تعداد بھی 168,162 بنتی ہے۔
وزارت صحت کے مطابق ان مرنے والوں میں 79 ایسے شدید زخمی افراد بھی شامل ہیں، جنہیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران علاج کے لیے مختلف مقامی ہسپتالوں میں لایا گیا تھا۔
اسی دوران غزہ پٹی میں طبی اور امدادی کارکنوں نے بتایا کہ آج اتوار کو جنگ سے تباہ شدہ اس تنگ ساحلی پٹی میں مزید 21 افراد مارے گئے۔ غزہ سٹی کے الناصر نامی علاقے میں ایک فضائی حملے میں مارے جانے والے پانچ فلسطینیوں کے علاوہ وسطی غزہ پٹی میں رہائشی مکانات پر کیے جانے والے اسرائیلی فضائی حملوں میں بھی کم از کم 16 افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔
اس کے علاوہ وسطی غزہ پٹی میں مقامی ہسپتالوں کے ذرائع نے نیوز ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ 10 دیگر افراد اس وقت مارے گئے جب نصیرات کے مہاجر کیمپ میں کم از کم دو فضائی حملوں میں رہائشی مکانات کو نشانہ بنایا گیا۔
غزہ پٹی کی جنگ سات اکتوبر 2023ء کو اسرائیل میں حماس کے اس بڑے دہشت گردانہ حملے کے فوری بعد شروع ہوئی تھی، جس میں 1200 سے زائد افراد مارے گئے تھے اور واپس غزہ جاتے ہوئے فلسطینی جنگجو تقریباﹰ 250 افراد کو یرغمال بنا کر اپنے ساتھ بھی لے گئے تھے۔ درجنوں اسرائیلی یرغمالی ابھی تک حماس کے قبضے میں ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں اور شمالی وزیرستان میں مبینہ ڈرون حملے، 2 افراد زخمی، مکان کو شدید نقصان
24/October/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
پاراچنار: بغدی میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، ایک شخص ہلاک
24/October/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
الخلیل میں اسرائیلی فوج کا بڑا آپریشن، سیکڑوں فلسطینی خاندانوں کو گھر خالی کرنے کا حکم
24/October/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں مزید دو آئل ٹینکرز بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے ، پاسدران انقلاب کا دعویٰ
24/October/2026 👁️ 109 بار دیکھا گیا
لندن: القاعدہ اور ٹی ٹی پی کو تکنیکی معاونت فراہم کرنے والے 18 سالہ نوجوان کو چار سال سے زائد قید
24/October/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
ریاض میں دو دھماکوں کی آوازیں، سعودی عرب کا بیلسٹک میزائل اور ڈرون مار گرانے کا دعویٰ
24/October/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26395 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15632 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11932 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9289 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7544 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5509 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C