03/December/2025

غزہ: مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کی کارروائیاں، دو فلسطینی ہلاک

👁️ 178 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
غزہ: مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کی کارروائیاں، دو فلسطینی ہلاک

غزہ: مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کی کارروائیاں، دو فلسطینی ہلاک

رام اللہ  (ڈیلی اردو) اسرائیلی فورسز نے منگل کو مقبوضہ مغربی کنارے میں دو مشتبہ فلسطینی حملہ آوروں کو مارنے کا دعویٰ کیا ہے، جو  تین اسرائیلیوں کو زخمی کرنے کے الگ الگ واقعات میں مطلوب تھے۔

 

اسرائیلی فوج کے مطابق فوجیوں نے ایترِت نامی آبادکاری کے قریب ایک مشتبہ شخص کو اس وقت گولی مار کر ہلاک کیا جب اُسے پکڑنے کی کوشش کی جا رہی تھی اور اس نے دو اہلکاروں کو چاقو کے واروں سے زخمی کر دیا۔ فوج نے کہا کہ واقعے کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

 

فلسطینی وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے رام اللہ کے شمال میں ایک 18 سالہ فلسطینی کو ہلاک کر دیا، تاہم یہ واضح نہیں کہ آیا یہ وہی واقعہ ہے، جس کا ذکر اسرائیلی فوج نے کیا۔

 

مقبوضہ مغربی کنارے میں فوج نے ایک اور فلسطینی کو مارنے کا دعویٰ کیا جو مبینہ طور پر ایک کار سے اسرائیلی فوجیوں کو ٹکر مارنے کے حملے میں ملوث تھا، جس میں ایک خاتون فوجی زخمی ہوئی تھی۔ فوج کا کہنا ہے کہ مشتبہ شخص ہیبرون کے قریب گرفتاری سے بچنے کی کوشش کے دوران اہلکاروں کی جان کو خطرے میں ڈال رہا تھا، جس پر اُسے گولی مار دی گئی۔ 

 

فلسطینی وزارتِ صحت نے اسے 17 سالہ ہیبرون کا رہائشی بتایا۔

 

حماس نے پیر کی شب جاری بیان میں ہیبرون کے قریب کار سے ٹکر کے واقعے کا خیرمقدم کیا اور اسے مغربی کنارے میں اسرائیلی چھاپوں کے خلاف ’’جائز ردعمل‘‘ قرار دیا، تاہم حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

 

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نےسات اکتوبر 2023 کو حماس کے حملے اور اس کے بعد غزہ جنگ کے آغاز کے بعد سے مقبوضہ مغربی کنارے میں کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ ان فوجی کارروائیوں میں درجنوں پتھراؤ کرنے والے نوجوان، مظاہرین اور غیر متعلقہ شہری مارے جا چکے ہیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C