غزہ میں اسرائیلی حملے میں القسام بریگیڈز کا سینیئر کمانڈر ہلاک
👁️ 225 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملے میں القسام بریگیڈز کا سینیئر کمانڈر ہلاک
یروشلم (ڈیلی اردو ) اسرائیلی میڈیا کے مطابق سات اکتوبر 2023 کو اسرائیل پر حملوں کی منصوبہ بندی میں شامل حماس کے ایک اہم عسکری کمانڈر کو غزہ میں اسرائیلی ڈرون حملے میں ہلاک کر دیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے ہفتے کے روز غزہ شہر میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں القسام بریگیڈز کے سینیئر کمانڈر رائد سعد ہلاک ہوئے۔ وہ سات اکتوبر کے حملوں کے ماسٹر مائنڈز میں شامل تھے۔
غزہ میں حماس کے طبی ذرائع کے مطابق اس حملے میں چار افراد ہلاک اور کم از کم 25 زخمی ہوئے، تاہم فوری طور پر رائد سعد کی ہلاکت کی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ غزہ شہر میں حماس کے ایک سینئر کمانڈر کو نشانہ بنایا گیا، تاہم نام ظاہر نہیں کیا گیا۔ اگر سعد کی ہلاکت کی تصدیق ہو جاتی ہے تو یہ اکتوبر میں جنگ بندی کے بعد حماس کے کسی بڑے رہنما کی نمایاں ترین ہلاکت ہو گی۔
حماس کو امریکہ اور یورپی یونین کے ساتھ ساتھ کئی دیگر ممالک نے بھی ایک دہشت گرد تنظیم قرار دے رکھا ہے۔ القسام بریگیڈز حماس کا عسکری بازو ہے۔
القسام بریگیڈز کی بنیاد 1992ء میں رکھی گئی تھی۔ سی آئی اے کی فیکٹ بُک کے مطابق القسام بریگیڈز کے پاس 20 ہزار سے 25 ہزار تک کے درمیان جنگجو ہیں حالانکہ اس تعداد کی آزادانہ طور پر تصدیق کرنا ناممکن ہے۔ اسی عسکری گروپ نے اس وقت غزہ پٹی کے علاقے میں 240 کے قریب اسرئیلی باشندوں اور دیگر ممالک کی شہریتوں کے حامل افراد کو یرغمال بنایا ہوا تھا۔
اس مسلح ونگ کا نام ایک شامی عالم عزالدین القسام کے نام پر رکھا گیا ہے، جو 1882ء میں شام میں پیدا ہوئے تھے۔ القسام ایک عالم دین ہونے کے ساتھ ساتھ ایک سماجی مصلح بھی تھے، جو اس بات کے قائل تھے کہ یورپی استعماری طاقتوں کو مشرق وسطیٰ سے نکالنے کا واحد راستہ تشدد ہے۔ وہ 1935ء میں برطانوی پولیس کے ہاتھوں مارے گئے تھے۔
القسام بریگیڈز غزہ پٹی کی زمین کے نیچے حماس کی سرنگوں کے وسیع تر نیٹ ورک کی تعمیر میں بھی ملوث رہی ہے، جو ماضی میں اسرائیل پر حملوں کے لیے استعمال ہوتی رہی ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
ٹانک : بی ایچ یو شیخ سلطان پر دوبارہ دھماکا، عمارت کو 80 فیصد نقصان
08/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
کابل : شیعہ کمیونٹی کی اعلیٰ کونسل کے دفتر کا طالبان فورسز کی جانب سے محاصرہ
08/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں قبائلی رہنما ملک نیک محمد محسود فائرنگ سے ہلاک
08/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں بی ایل اے کے خلاف کارروائیاں، 3 دہشتگرد ہلاک، ایک گرفتار
08/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
عراق : سلیمانیہ میں داعش سے وابستگی کے الزام میں مطلوب شخص گرفتار
08/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9110 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5104 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C