غزہ میں قیامِ امن کیلئے حصہ لینے کو تیار، حماس کو غیر مسلح کرنے میں پاکستان شامل نہیں ہوگا، نائب وزیراعظم
👁️ 224 بار دیکھا گیا
غزہ میں قیامِ امن کیلئے حصہ لینے کو تیار، حماس کو غیر مسلح کرنے میں پاکستان شامل نہیں ہوگا، نائب وزیراعظم
اسلام آباد (نماٙندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان غزہ میں صرف قیامِ امن کی کوششوں میں حصہ لینے کے لیے تیار ہے، تاہم حماس کو غیر مسلح کرنے کی کسی بھی کوشش کا حصہ نہیں بنے گا۔
دفترِ خارجہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے صدر کا حالیہ دورۂ پاکستان انتہائی کامیاب رہا، جبکہ صدر یو اے ای اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان ہونے والی ملاقات مثبت اور تعمیری تھی۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب، چین اور متحدہ عرب امارات نے اسٹیٹ ڈپازٹس کے ذریعے پاکستان کی حمایت کی۔ اسحاق ڈار کے مطابق متحدہ عرب امارات جنوری میں 2 ارب ڈالر کے رول اوور کے لیے تیار ہے، جبکہ بقایا 2 ارب ڈالر کے عوض سرمایہ کاری کی بھی توقع ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یو اے ای فوجی فاؤنڈیشن میں شیئر لینے پر بھی آمادہ ہے۔
نائب وزیراعظم نے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت کے اقتدار سنبھالنے کے وقت پاکستان سفارتی تنہائی کا شکار تھا، تاہم آج پاکستان کا عالمی وقار بحال ہو چکا ہے۔ ان کے مطابق چار روزہ جنگ کے دوران پاکستان کی مسلح افواج نے بھارتی دعوؤں کو پاش پاش کیا، جبکہ بھارت کی مسلسل غلط بیانی اس کی ساکھ کو نقصان پہنچا چکی ہے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت اپنے دفاع کا حق استعمال کیا اور عالمی برادری کو واضح پیغام دیا کہ پاکستان نے پہل نہیں کی۔
انہوں نے کہا کہ پلوامہ اور پہلگام جیسے واقعات کی آڑ میں بھارت نے مقبوضہ کشمیر اور سندھ طاس معاہدے کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، جو ناقابل قبول ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک مسئلہ کشمیر کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کے مطابق حل نہیں ہوتا، جنوبی ایشیا میں پائیدار امن ممکن نہیں۔
نائب وزیراعظم کے مطابق پاکستان اور امریکا کے تعلقات 2025 میں دوبارہ بحال ہوئے، دونوں ممالک کے درمیان تجارت کا حجم 13.28 ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے، جبکہ پاکستان کو 6 ارب ڈالر سے زائد کا ٹریڈ سرپلس حاصل ہے۔
انہوں نے انسدادِ دہشت گردی میں پاکستان اور امریکا کے درمیان تعاون کو سراہتے ہوئے بتایا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالی، بارہ برس بعد متفقہ قرارداد منظور کرائی اور فلسطین و غزہ کے معاملے پر عالمی سطح پر مؤثر کردار ادا کیا۔
اسحاق ڈار نے واضح کیا کہ پاکستان صرف قیامِ امن کی کوششوں میں شامل ہوگا، تاہم غزہ میں حماس کو غیر مسلح کرنے کی کسی کوشش کا حصہ نہیں بنے گا۔
نائب وزیراعظم نے کہا کہ نیوکلیئر اور میزائل پروگرام نے پاکستان کو ناقابلِ تسخیر بنایا ہے، اب ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان معاشی قوت بنے، کیونکہ مضبوط معیشت ہی پاکستان کو مسلم امہ کی قیادت کے قابل بنا سکتی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
ٹانک : بی ایچ یو شیخ سلطان پر دوبارہ دھماکا، عمارت کو 80 فیصد نقصان
08/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
کابل : شیعہ کمیونٹی کی اعلیٰ کونسل کے دفتر کا طالبان فورسز کی جانب سے محاصرہ
08/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں قبائلی رہنما ملک نیک محمد محسود فائرنگ سے ہلاک
08/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں بی ایل اے کے خلاف کارروائیاں، 3 دہشتگرد ہلاک، ایک گرفتار
08/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
عراق : سلیمانیہ میں داعش سے وابستگی کے الزام میں مطلوب شخص گرفتار
08/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9110 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5104 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C