31/January/2021

غیر ملکی افواج مئی کی ڈیڈ لائن کے بعد بھی افغانستان میں رہیں گی، نیٹو حکام

👁️ 46 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
غیر ملکی افواج مئی کی ڈیڈ لائن کے بعد بھی افغانستان میں رہیں گی، نیٹو حکام

غیر ملکی افواج مئی کی ڈیڈ لائن کے بعد بھی افغانستان میں رہیں گی، نیٹو حکام

نیو یارک (ڈیلی اردو) نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو) حکام کا کہنا ہے کہ افغانستان میں موجود غیر ملکی افواج مئی کی ڈیڈ لائن کے بعد بھی افغانستان میں رہیں گی۔

نیٹو کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اپریل کے آخر تک غیرملکی افواج کا افغانستان سے مکمل انخلا نہیں ہوسکتا کیونکہ انخلا کی شرائط پوری نہیں ہوئیں۔

نیٹو کا کہنا ہے کہ اب نئی انتظامیہ افغان پالیسی میں ردوبدل کرنے کے ساتھ افغانستان سے جلد بازی میں نکلنے پر بھی غور کرے گی اور ہوسکتا ہے کہ پھر زیادہ بہتر حکمت عملی سامنے آجائے۔

خیال رہے کہ گذشتہ سال ہونے والے ٹرمپ انتظامیہ اور طالبان معاہدے کے تحت افغانستان سے غیر ملکی افواج کا انخلا رواں برس مئی تک مکمل ہونا ہے۔

افغانستان میں امریکی اہلکاروں سمیت نیٹو افواج کے تقریباً 10 ہزار اہلکار موجود ہیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C