23/July/2020

غیر ملکی میڈیا کا لائن آف کنٹرول کے سیکٹر چڑی کوٹ کا دورہ

👁️ 46 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
غیر ملکی میڈیا کا لائن آف کنٹرول کے سیکٹر چڑی کوٹ کا دورہ

غیر ملکی میڈیا کا لائن آف کنٹرول کے سیکٹر چڑی کوٹ کا دورہ

راولپنڈی (ڈیلی اردو) غیر ملکی میڈیا کے وفد نے لائن آف کنٹرول کے چڑی کوٹ سیکٹر کا دورہ کیا اور بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے متاثرین سے ملاقات کی۔

غیر ملکی میڈیا کے وفد نے بھارتی فوج کے مقبوضہ کشمیر میں 5 اگست کے غیر قانونی اقدامات کو سال پورا ہونے سے قبل یہ دورہ کیا اور ایل او سی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

غیر ملکی میڈیا، اقوام متحدہ فوجی مبصر مشن کو ایل او سی، مقامی آبادی تک مکمل رسائی دی گئی۔

غیر ملکی میڈیا نے چڑی کوٹ سیکٹر میں فائر بندی انتظام کی بھارتی خلاف ورزیوں کا مشاہدہ بھی کیا۔

وفد نے پونچھ سیکٹر کا علاقہ بھی دیکھا جہاں بھارتی فوج پونچھ سیکٹر سے شہری آبادی کو بھاری ہتھیاروں اور مارٹر گولوں سے نشانہ بناتی ہے۔

وفد کو بتایا گیا کہ بھارتی فوج ایل او سی کے مختلف سیکٹرز میں کلسٹر بموں کا بھی استعمال کرتی ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C