فرانس میں یہودی عبادت گاہ کے باہر دھماکا
👁️ 82 بار دیکھا گیا
فرانس میں یہودی عبادت گاہ کے باہر دھماکا
پیرس (ڈیلی اردو/اے ایف پی) جنوبی فرانس میں یہودی عبادت گاہ کے باہر کھڑی دو گاڑیوں کو آگ لگانے کی وجہ سے ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کے مطابق وزیر داخلہ جیرالڈ ڈرمانن نے لاموٹے کے سمندر کنارے قائم یہودی عبادت گاہ بیتھ یاکوو کے باہر ہونے والے واقعے کو مجرمانہ فعل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’واقعے میں ملوث افراد کو دھونڈنے کے لیے تمام وسائل بروکار لائے جارہے ہیں۔‘
https://x.com/AFP/status/1827266162465366212?t=mlgmYXjYGV6UmvP0zk9Clw&s=19
انہوں نے کہا کہ پولیس یہودی اسکولوں، عبادت گاہوں اور دکانوں میں سخت حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائے گی۔
پولیس کی یونین الائنس پولیس نیشنل کے ولیم مورے نے نشریاتی ادارے ’بی ایف ایم ٹی وی‘ کو بتایا کہ واقعے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکار کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
پولیس نے آگ لگانے کے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے مزید تفصیلات فراہم کرنے سے انکار کیا ہے۔
فرانس کے وزیر داخلہ جیرالڈ ڈارمنن اور وزیراعظم گیبریل اٹل نے ہفتے کے روز جائے وقوع کا دورہ کیا۔
وزیراعظم گیبریل اٹل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر پیغام میں لکھا کہ ’یہ ایک یہود مخالف حملہ ہے اور ایک بار پھر فرانس میں رہنے والے یہودیوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’ہم تشدد کے خلاف، یہود دشمنی کے سامنے ہار نہیں مانیں گے اور ہم کبھی بھی اپنے آپ کو خوفزدہ نہیں ہونے دیں گے۔‘
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا ممکنہ طور پر ایک گاڑی میں چھپائے گئے گیس سلنڈر کے پھٹنے سے ہوا۔
واضح رہے یہ دھماکا ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب فرانس اور دیگر یورپی ممالک میں غزہ تنازع کی وجہ سے سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔
جیرالڈ ڈارمنن کا کہنا تھا کہ 2024 کے پہلے نصف حصے میں حکومت نے فرانس میں 887 یہو مخالف حملوں کا اندارج کیا ہے جو سال 2023 کے اسی عرصے کے مقابلے تین گنا زیادہ ہیں۔
دوسری طرف فرانس میں یہودی اداروں کی نمائندہ کونسل (سی آر آئی ایف) نے دھماکے کو یہودیوں کو نشانہ بنانے کی کوشش قرار دیا ہے۔
سی آر آئی ایف کے صدر نے ’اے ایف پی‘ کو بتایا کہ گاڑی میں ایک ایسے وقت میں گیس سلنڈر کو استعمال کرنا جب عبادت گزاروں کے یہودی عبادت گاہ میں پہنچنے کا وقت ہو صرف ایک مجرمانہ فعل نہیں ہو سکتا، یہ یہودیوں کو نشانہ بنانے کے ارادے کو ظاہر کرتا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل سابق شامی جنرل طارتوس سے گرفتار
07/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو شہری ہلاک
07/September/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایرانی شہری سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
مستونگ میں تھانے پر دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
07/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان : کارگو ٹرانسپورٹ پر 6 روزہ پابندی، دفعہ 144 نافذ
07/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26277 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11810 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9105 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7397 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5095 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C